March 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جمعیة کے تحت مہراج گنج میں”اصلاح معاشرہ پروگرام، کیلئے تین مقامات کا انتخاب

Jamiat Ulamae Hind

جمعیۃ ہمارے پرکھوں کی وراثت ہے : مولانا قاری محمدطیب قاسمی

مہراج گنج، 10 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔

جمعیة علماءمہراج گنج کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ مہم کی ایک جائزاتی میٹنگ” مدرسہ الصفة للبنات ، سنپپری ، کلہوئی بازار میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت مولانا قاری محمد طیب قاسمی ” سرپرست جمعیة علماءہند ،، نے کی جب کہ نظامت کے فرائض جمعیة کے جنرل سکریٹری مولانامحی الدین قاسمی ندوی نے انجام دیئے۔
جلسہ کا آغازقاری عبد الوحید کی تلاوت و مولانا شفیع اللہ قاسمی کے نعتیہ کلام سے ہوا ، بعد ازاں ضلعی جمعیت کے جنرل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اپنے افتتاحیہ بیان میں کہا کہ: جمعیة علماءہند نے آزادی کے بعد سے انتہائی نازک حالات میں مسلمانان ہند کی اگر ایک طرف پوری قوت اور جرات کے ساتھ تمام محاذوں پر شانہ بہ شانہ ساتھ دے رہی ہے، تو وہیں تحفظ دین اور اصلاح معاشرہ کا کام کو نہ صرف اولیت دی ہے بلکہ اس کی مستقل اہمیت کے پیش نظر اسے اپنے دستور میں ایک اہم جز قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم معاشرہ میں بڑھتی بے راہ روی کی روک تھام اور سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں پر کنٹرول کرنے کے لئے ہم مولانا سید ارشد مدنی کی قیادت ورہنمائی میں اصلاح معاشرہ کی مہم پورے ضلع میں علماء وائمہ کے بیانات کے ذریعہ چلارہے ہیں ،اس مہم کی افادیت و نافعیت کے مدنظر میٹنگ میں موجود سبھی حاضرین کی اتفاق رائے سے تین بڑے پیمانے پر تاریخ ومقامات کے تعیین کے ساتھ بالترتیب ، موضع پرساملک ، 6 ستمبر، شہر مہراج گنج جامعہ صادقیہ 10 ستمبر ، و موضع کمہریا بزرگ مدرسہ مصباح العلوم ، 17 ستمبر کو اصلاح معاشرہ پروگرام کے انعقادکا فیصلہ لیا گیا ۔ نیز گزشتہ ایک ماہ سے جاری مہم کی کارگذاریاں بھی اپنے اپنے علاقے سے اصلاح معاشرہ کمیٹی کے افراد بالترتیب مولانا فخر الدین قاسمی، مولانا قمر الحسن قاسمی، مولانا طاہر قاسمی، مولانا شبیر احمد قاسمی، مولانا اقرار احمد قاسمی، حافظ عبد الوحید ومولانا شفیع اللہ قاسمی نے پیش کیں۔ بعدمیٹنگ میں موجود حاضرین کے درمیان ، جمعیة کی اپیل ، اور ارباب مدارس کے نام، پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
سرپرست جمعیت مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے اپنے صدارتی بیان میں کہا : کہ ، ملت کیلئے اس کی خدمات وقربانیوں کے پیش نظر اس کی حفاظت کرنا ، اس کے پیغامات کو عام کرنا ، اس کے کاز کے استحکام کیلئے دامے ، درمے ، قدمے ، سخنے مدد کرنا ہر فرد کے لئے ضروری ہے ،ضلعی جمعیت جس مشن کو لیکر اس وقت پورے ضلع میں سرگرم عمل ہے، وہ قابل مبارک باد ولائق ستائش ہے، اسی کے ساتھ انہوں نے ذاتی زمین پر جمعیة کے دفتر کے قیام پر بھی زور دیا اور سب سے زیادہ اس میں توتعاون دینے کی بات کہی ۔ مولانا ہدایت اللہ قاسمی کی دعاءپر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی، اخیر میں مولانا محمد اسلام قاسمی ، بانی مدرسہ الصفة للبنات نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
جمعیة کے میڈیا انچارج مفتی احسا ن الحق قاسمی کے مطابق اس میٹنگ میں ذمہ داران جمعیة کے علاوہ ڈاکٹر ولی اللہ ندوی، صحافی عبید الرحمان حسینی مولانا محمد اسماعیل ،وصی الدین خان،محمد قیصر فاروقی، محمد قاسم، مولانا شوکت قاسمی، عطاءالرحمان، ابوذر صدیقی، مولاناسراج الدین قاسمی، مولانا محمد ایوب قاسمی، مولانا زاہد علی مفتاحی، مولانا عبدالوحید قاسمی، حافظ عبد الوحید، مولانا عرفان اللہ قاسمی، مفتی تبار ک حسین قاسمی، مولانا غفران اللہ قاسمی، مولانا محمد اشفاق قاسمی، مولانا محمد ساجد قاسمی، مولانا محمد سلمان قاسمی، مولانا رحمت اللہ ، مولانا ریاض الدین قاسمی، مولانا محمد دین قاسمی، قاری محمد قاسم، مولانا محمد تقسیم قاسمی، مولانا عبد المنان قاسمی، مولانا صادق علی قاسمی، مولانا اعجاز قاسمی، حافظ محمد منور وغیرہ کے علاو ہ بڑی تعداد میں ملی وسماجی شخصیات موجو د تھیں۔

Related posts

تحریکِ کارواں اتحاد کے زیرِاہتمام شاندار تقریب کا انعقاد، ویرعبدالحمید ایک عظیم شخصیت: ذیشان حیدر ملک

Hamari Duniya

ملک کے موجودہ نفرت کی آگ کو خدمت خلق کے ذریعہ بجھایا جاسکتا ہے:مولانا محمد یعقوب بلند شہری

Hamari Duniya

پریس کلب کیرانہ صدر کے چاچا کا انتقال

Hamari Duniya