14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کانوڑ یاترا سے متعلق فیصلہ بلاتاخیر واپس لیاجائے:جمعیةعلماءہند

Mehmood Madani

یہ مہاتمابدھ ، چشتی، نانک اور گاندھی کے ملک میں کبھی بھی قبول نہیں کیا جاسکتا
نئی دہلی،19جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند کے صدر مولانا محموداسعد مدنی نے اترپردیش سرکار کے ذریعہ کانوڑ یاترا کے روٹ پر مذہبی شناخت ظاہر کرنے والے حکم کی شدید مذمت کی ہے۔ مولانا مدنی نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ ، تعصب پر مبنی امتیازی سلوک کا مظہر قرار دیا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ جس طرح صدیوں سے دلت قوم کو چھوا چھوت کا شکار بنایا گیا، ان کے وجود کو ناپاک بنا کر پیش کیا گیا ، اب مسلمانوں کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کرنے اور ان کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی گھناو¿نی سازش کی جارہی ہے ، اس عمل سے اس ملک کی تہذیبی شناخت، اس کے نقشے، اس کی بناوٹ اور اس کی عظمت کو ناپا ک کیا جارہا ہے جو مہاتمابدھ ، چشتی، نانک اور گاندھی کے ملک میں کبھی بھی قبول نہیں کیا جاسکتا۔
مولانا مدنی نے استدلال کیا کہ یہ فیصلہ گرچہ عملی طور پر ایک مخصوص علاقے میں نافذ کیا جارہاہے ، لیکن اس کے اثرات دور رس ہوں گے اور ان طاقتوں کو تقویت ملے گی جو مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ چاہتے ہیں، نیز ملک دشمن عناصر کو اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔مولانا مدنی نے اس امر کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی کہ جن علاقوں سے کانوڑیاترا گزرتی ہے، وہاں مسلمانوں کی بڑی آبادی رہتی ہے۔ مسلمانوں نے ہمیشہ ان کے عقائدو نظریات کا لحاظ رکھا ہے اور کبھی ان کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی۔ لیکن اس طرح کے حکم کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچے گا اور لوگوں کے درمیان دوری اور غلط فہمی پیدا ہوگی۔مولانا مدنی نے اتر پردیش حکومت سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ اس مذموم فیصلے کو فوری طور پر واپس لے اور تمام کمیونٹیز کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پر عمل پیرا ہو۔ انھوں نے کہا کہ جمعیةعلماءہند نے ہمیشہ ملک کےسبھی طبقات کو متحد کیا ہے۔ وہ اس موقع پر سبھی مذاہب کے لوگوں سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف متحدہ طور پر آواز بلند کریں۔

Related posts

نبی ﷺ کی شان میں گستاخی، محمود مدنی نے اب وزیراعلیٰ یوگی کو لکھا خط

Hamari Duniya

دنیا کی سب سے پہلی لائبریری سمیریا عراق میں اب بھی موجود ہے: محمد ایوب علی ( کینیڈا)

Hamari Duniya

دوست کی بیٹی کی فلم اسکریننگ میں پہنچیں ریکھا نے دیسی انداز میں ڈھایا قہر

Hamari Duniya