39.9 C
Delhi
April 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جمعیةعلماءہند کی اپیل پرملک بھر میں یوم تحفظ اوقاف کا اہتمام

Waqf

نئی دہلی،29مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی اپیل پر ملک بھر میں مساجد کے ائمہ، خطباءاور ذمہ داروں نے رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو ’یوم تحفظ اوقاف‘ کے طور پر منایا۔ اس موقع پر مساجد میں ائمہ کرام نے خطبہ میں وقف کی دینی و سماجی ور فاہی اہمیت، اس میں خورد برد کرنے والوں کے لیے وعید اور وقف کی حفاظت وضرورت کو اجاگر کیا۔مسجد عبدالنبی دفتر جمعیة علماءہند میں مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیة علماءہند نے اس موضوع پر اہم خطاب کیا۔
دوسری طرف گجرات، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ ، آسام، کیرالہ ، گوا،یمنا نگر ہریانہ، مغربی بنگال، بہار ، اتردیش، تامل ناڈو ، دہلی ، جھارکھنڈسمیت متعدریاستوں میں پچیس ہزار سے زائد مساجد میں ائمہ کرام نے عہدلیا کہ ہم بحیثیت مسلمان اور ہندوستان کے شہری، ملک بھر میں وقف املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جد وجہد کریں گے ،کسی بھی طرح کے تجاوزات،غیر قانونی قبضہ یا وقف املاک کی غیر مجاز منتقلی کے خلاف حکومت ہند اوروقف ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے میں جمعیة علماءہند اور دیگر وقف پروٹیکشن اداروں کا تعاون کریں گے اور ان کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہوں گے۔وقف املاک کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور ان کی دیکھ بھال اور تحفظ میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے عوامی بیداری مہم چلائیں گے ، نیز ایسی مہم چلانے والوں کا تعاون کریں گے۔ہم وقف کی جائیدادوں میں خورد برد کرنے والوں کا سماجی بائیکاٹ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ وقف کو واقف کے منشاءکے مطابق ہی استعمال کیا جائے۔ہم سب صاحب ثروت اور مالدار حضرات اللہ کی رضا کے لیے اپنی جائیداد کاایک حصہ وقف کریں گے اور اپنی اولادکو بھی اس کی نصیحت کریں گے۔
اس موقع پر اس صورت حال کی طرف بھی توجہ دلائی گئی کہ ہماری بے توجہی اور غفلت کا ہی نتیجہ ہے کہ بڑی تعداد میں وقف جائیدادوں کو اونے پونے داموں میں بیچ دیا گیا۔خود مسلمان بھی کثرت سے وقف جائیدادوں کے استحصال میں شامل ہیں۔لگاتار واقف کے منشاءاور وقف کے اغراض و مقاصد کو بے دردی کے ساتھ نظر انداز کیا جا رہا ہے، بڑے بڑے کاروباریوں، فیکٹریوں کے مالکان اور مفاد پرست لوگوں نے وقف کی املاک پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ بہت سارے وقف اراضی پر حکومت نے بڑی بڑی عمارتیں تعمیر کرائیں، کئی ایکڑ زمینوں کی حصاربندی کردی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں دس ہزار وقفی جائیدادوں پر سرکاری اداروں، متولیوں اور ذاتی اداروں کا قبضہ ہے۔ سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اوقاف کی جائیدادوں کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق پانچ لاکھ ہے۔لیکن صورت حال یہ ہے کہ محض کرناٹک میں دو لاکھ کروڑ روپے کے سب سے بڑے گھوٹالے کا واقعہ پیش آیا۔ مدھیہ پردیش میں 55 ہزار کروڑ کی وقف املاک میں سے ۷۰ فیصد زمینوں پر ناجائز قبضے ہوچکے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ آندھرا پردیش میں اکتیس ہزار ایکڑس کی وقف اراضی پر نا جائز قبضہ ہو چکا ہے، یہی صورت حا ل اکثر صوبوں کی ہے۔ ایسی صورت میں جہاں یہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانونی اقدامات کے ذریعہ وقف کو تحفظ فراہم کرے ، وہیں ملک کے مسلم عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بیدا ر ہو جائیں اور وقف تحفظ تحریک کا حصہ بنیں۔

Related posts

خانہ کعبہ کے کلید بردار عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی بنے۔

اس سے قبل ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کلید کے محافظ تھے ۔ان کی وفات کے بعد خانہ کعبہ کے دروازے کی چابی عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سعودی حکومت نے سونپ دی ہے۔:

Hamari Duniya

ہمارے سائنسدانوں نے ستاروں پر کمندیں ڈال دیں:مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

Hamari Duniya

ہجومی تشدد کا معاملہ: ہجومی تشدد کے خلاف پارلیمنٹ میں سخت قانون لایا جائے۔مولانا سید ارشد مدنی

اب وقت آگیا ہے کہ سیکولر جماعتیں قانون بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں: مولانا مدنی:

Hamari Duniya