22.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ہمیں معاشرے، ایڈمنسٹریشن اور حکومتوں میں اپنی شراکت بڑھانا ہو گی: مولانا عابد قاسمی

Maulana Abid Qasmi
ذاتی مقاصد چھوڑ کر اسلام مشاعرہ پر توجہ دینا ضروری ہے، مولوی زاہد قاسمی
دینی تعلیم کے بغیر معاشرے میں بہتری ممکن نہیں: ڈاکٹر مشتاق انصاری

نئی دہلی،16نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءکی ضلعی اکائی کی میٹنگ شاستری پارک علاقہ میں مولوی زاہد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی اور ریاستی صدر مولانا عابد قاسمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس میں اصلاحِ معاشرہ، سماجی خدمت اور دینی مکاتب کے آغاز پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ بادشاہ خان منصوری کی زیر نگرانی منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق انصاری، کیشئر محمد الیاس سیفی، مولوی محمد ہارون، مولوی فرقان، مولوی ارشد اور قاری جابر وغیرہ نے جمعیت کی کار گزاریوں اور مستقبل میں کیے جانے والے اہم فیصلوں کی جانکاری مہییا کرائی ..
اس موقع پر مولانا عابد قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نفرت کی بڑھتی ہوئی فضا کو دیکھتے ہوئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم جمیعت کے قائدے قانون پر عمل کرتے ہوئے معاشرے اور ملک کی بہتری کے لیے کام کریں۔ جمعیت کے ساتھ ہمیں معاشرے، حکومت اور ایڈمنسٹریشن میں اپنی شراکت کو بڑھانا ہوگا۔ مولوی زاہد قاسمی نے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو ایک طرف چھوڑ کر مسلمانوں اور ملک کی بہتری کے لیے دینی تعلیم پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پوری حکومت مسجد سے چلاتے تھے، آج ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معاشرتی اصلاح کی شروعات مساجد سے کرنی ہوگی۔
ڈاکٹر مشتاق انصاری نے کہا کہ کوئی بھی کام نیت پر منحصر ہوتا ہے۔ ہم اپنے بچوں پر ماڈل ایجوکیشن پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن ہماری نیت مولوی صاحب کو دینی تعلیم کے لیے دو ہزار روپے دینے کی بھی نہیں، ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی اور دینی تعلیم کے بغیر معاشرہ میں سدھار آنا ممکن نہیں۔ محمد الیاس سیفی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں صرف مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور جمعیة علماءہند واحد تنظیم ہے جو مسلمانوں کی سلامتی اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔ بادشاہ منصوری نے کہا کہ جمعیت مسلمانوں کی بہتری کے لیے سماج کے ہر شعبے میں کام کررہی ہے لیکن سماج میں بیداری کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقین دلانے کی کوشش کرنی ہو گی کہ جمعیت کی سرگرمیوں کی معلومات عوام تک پہنچیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جمعیت میں شامل ہو سکیں۔

Related posts

آئی ایس ٹی سینٹر کا سی سی سی کورس کامیابی کے ساتھ مکمل

Hamari Duniya

دینی، سماجی تنظیم دعوت اسلامی نے ایک کروڑ 20 لاکھ درخت لگا نے کا عزم کیا 

Hamari Duniya

دہلی مبینہ شراب گھوٹالہ: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار،آپ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

Hamari Duniya