24.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے زیر نگرانی حلقہ بسکوہر میں سیلاب زدگان کے لیے ریلیف تقسیم

Jamate Ahle Hadees

اقامت نماز دنیا وآخرت کی کامیابی وکامرانی کاضامن ہے:وصی اللہ مدنی

سدھارتھ نگر(ایچ ڈی نیوز)۔

جمعیت اہلِ حدیث حلقہ بسکوہر کے ناظم مولانا حمیداللہ ندوی کے والہانہ خیرمقدمی وافتتاحی کلمات کے بعد ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے آج مسجد مولوی گنج،بسکوہر اور جامع مسجد بھڑریا میں سیلاب متاثرین کا استقبال کرتے ہوئے ضلعی جمعیت کا مختصر تعارف اور اس کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی ایک دعوتی، تعلیمی اور رفاہی تنظیم ہے، جو ضلع سدھارتھ نگر کے سینکڑوں سلفی مکاتب اسلامیہ، کی رہنمائی اور سرپرستی کے ساتھ ساتھ دعوتی ورفاہی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے۔

ضلعی جمعیت اہل حدیث انسانیت نوازی، انسانی ہم دردی کے پیش نظر سیلاب متاثرین اور موسم سرما میں غرباء اور ضرورت مندوں کی اپنے محدود وسائل اور وسعت وطاقت بھر مدد کرتی رہی ہے۔ حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث جو مالی نقصان ہوا ہے اس کی تلافی اللہ کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا ہے۔ آپ حضرات کو یہ جزوی تعاون ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی طرف سے دی جا رہی ہے، جو قوم و ملت کے بہی خواہوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کی وقتی مدد ہے۔ آپ نے لوگوں کی توجہ اس بات کی جانب بھی دلائی کہ پروانہ رسالت جانثاران صحابہ حادثات، اموات اور مشکلات کے وقت نوحہ وماتم گریہ وزاری، سینہ کوبی اور کسی طرح کا گلہ وشکوہ نہیں کرتے تھے بلکہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے تھے، اس لیے ہمیں بھی تکالیف اور اذیتوں پر صبر کرنا چاہئے اور اس کے بنیادی اسباب ووسائل پر غور کرنا چاہئے۔ اگر کوئی کمی اپنی ذات میں نظر آئے تو پہلی فرصت میں اس کی اصلاح کی فکر کرنی چاہئے۔ ہم لوگ کتاب وسنت کے داعی اور مناد ہیں، سلفی عقیدہ کے حامل ہیں، لیکن میدان عمل میں کوتاہ ہیں، ہمیں اپنی کوتاہیوں پر نظر ثانی اور اصلاح کرنے کی سخت ضرورت ہے، پنج وقتہ نمازوں کا خصوصی اہتمام کریں کیوں کہ اقامت نماز دنیا وآخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔

آپ نے جماعت کے ارباب ثروت اور مخلص محسنین و مخیرین کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا اور پھر مقامی جمعیت اہلِ حدیث، حلقہ بسکوہرکے اطراف وجوانب اور مضافات میں سیلاب متاثرین کے درمیان ذمہ داران جمعیت اور علاقہ کے بااثر شخصیات کے ہاتھوں بحسن وخوبی بلاتفریق مذھب وملت سیلابی ریلیف تقسیم کیاگیا۔ آخر میں یہ خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تمام معاونین و مشارکین اور ہمدردان قوم وملت کی ہمہ جہت کاوشوں اور مالی تعاون کوشرف قبولیت بخشے۔ آمین

آج کا یہ پروگرام ضلعی جمعیت کے نمائندگان خصوصاً ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی،مولانا شفیع اللہ مدنی امیر جمعیت حلقہ شہرت گڑھ، مولانا فخرالدین ریاضی، ناظم جمعیت حلقہ اٹوا،مولانا عبد الرشید سلفی نائب ناظم حلقہ شہرت گڑھ  اور مقامی جمعیت حلقہ بسکوہر کے دیگر ذمہ داران وسیاسی ،سماجی اور دینی شخصیات مثلاً مولانا عبدالمہمین مدنی، نائب امیر حلقہ بسکوہر،مولانا عزیز الرحمن،نائب ناظم حلقہ بسکوہر، مولانا  مولانا محمد فارق سلفی، نائب ناظم حلقہ بسکوہر، مولانا غیاث الدین فیضی، رکن عاملہ، ڈاکٹر عطاء الله، 

ڈاکٹر مکی حسن، محمد سلطان، ماسٹر محمد ارشد، محمد الطاف،محمد نعیم، مولانا عبدالعلی سراجی،مولانا مقبول احمد، مولانا اطیع الله، محمد فہیم، انیس الرحمن، سمیع الله    کی موجودگی اور باہمی تعاون سے اختتام پذیر ہوا۔ تمام حاضرین ومستفدین نے ضلعی جمعیت کے اس عمدہ کام کی تحسین کرتے ہوئے اہل خیر مسلمانوں اور جمعیت کے ذمہ داروں کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔

Related posts

گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے، اس بڑے بزنس مین کو پیچھے چھوڑ ا

Hamari Duniya

مسجد حرام میں الگ الگ دروازوں سے داخل ہوں گے معتمرین اور نمازی

Hamari Duniya

جیو گیمز نے  اپنے پلیٹ فارم پرگوگل گیم سنیکس کا  انٹیگریشن کیا

Hamari Duniya