سدھارتھ نگر، 07 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
مولاناوصی اللہ مدنی ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگرنے بتایا کہ سابقہ روایات کے مطابق اس سال بھی ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے زیر اہتمام تمام حلقوں کے اہلِ حدیث مکاتب کے طلبہ کے درمیان فائنل سالانہ تعلیمی مظاہرہ 8/فروری2024 ء بروز جمعرات بوقت نو بجے صبح بمقام صدر دفتر ضلعی جمعیت نوگڑھ شروع ہورہا ہے۔
تمام حلقوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اس پروگرام میں شرکت کریں گے، بشرط سہولت وآسانی گزارش ہے کہ جمعیت کے اس اہم پر وگرام میں شرکت فرماکر نونہالانِ ملت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنی جماعتی ومسلکی غیرت وحمیت اور دینی بیداری کا ثبوت دیں۔