17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جمعیت اہل حدیث پال گھر، ممبئی عظمیٰ، کے امیر محترم مولانا عبد الحکیم مدنی کا تین روزہ کامیاب دعوتی دورہ۔

Wasiullah Madani

ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر،یوپیکا یہ پیغام ہے کہ ہر میدان میں کتاب و سنت کی بالادستی کو قائم رکھیں۔ مولانا وصی اللہ مدنی

سدھارتھ نگر،18 اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر،ضلع سدھارتھ نگر کے تمام مواضعات میں اپنے حلقہ جات کے امراء و نظماء کے تعاون واشتراک سے دینی و دعوتی پروگرام کراتی رہتی ہے۔ اور اس کے دعوتی میدان کے منجھے ہوئے دعاۃ و مبلغین کا انتخاب کرتی ہے۔ ابھی اسی ہفتے جماعت اہل حدیث کے معروف و مشہور عالم دین، ضلعی جمعیت اہل حدیث پال گھر، ممبئی عظمیٰ، کے امیر، جامعہ رحمانیہ کاندیولی کے استاد حدیث، مؤرخ جماعت اور کئی کتابوں کے مؤلف جناب مولانا عبد الحکیم عبد المعبود مدنی اپنے آبائی وطن ملگہیا تشریف لائے ہوئے تھے، موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم عمومی مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی نے شیخ محترم سے گفتگو کی اور دعوتی دورہ کے لیے ان سے وقت مانگا، شیخ نے اپنی مکمل چھٹی ضلعی جمعیت کے حوالے کر دیا کہ آپ لوگ جب اور جہاں چاہیں پروگرام رکھ لیں،میں حاضر ہوں۔ اس طرح ضلع کے چھ مختلف مقامات پر ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگرنے اپنا دعوتی واصلاحی اور تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا۔ جمعیت اہل حدیث حلقہ نوگڈھ کے موضع موہانااور کولہوا میں 13/ اکتوبر 2023 بروز جمعہ کامیاب دعوتی دورہ کیا گیا۔ سرزمین موہانےکی جامع مسجد میں جمعیت اہل حدیث حلقہ نوگڈھ کے امیر مولانا عبد الرحیم امینی کی صدارت اور مولانا اعجاز احمد سنابلی اور مولانا عبد الرشید سلفی کی مشترکہ نظامت میں بعد نمازِ مغرب پروگرام ہوا، افتتاحی خطاب جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے ناظم مولانا جمشید عالم سلفی نے پیش کیا، بعدہ شیخ عبد الحکیم مدنی نے توحید کے موضوع پر ایک گھنٹہ تک زبردست خطاب فرمایا، مولانا رضوان اللہ فیضی، مولانا سعود اختر سلفی کا بھی مختصر خطاب ہوا۔ موضع کولہوا میں مولانا محمد الیاس سلفی کی صدارت اور جمعیت اہل حدیث حلقہ نوگڈھ کے ناظم مولانا محمد ہاشم سلفی کی نظامت میں بعد نمازِ مغرب پروگرام ہوا جہاں جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے امیر مولانا شفیع اللہ مدنی، معروف ومتحمس داعی مولانا عتیق الرحمان ریاضی اور مولانا ضمیر احمد مدنی وغیرہ کا بیان ہوا۔ 14 / نومبر 2023 بروز سنیچر بعد نمازِ عشاء جمعیت اہل حدیث حلقہ ڈومریاگنج کے موضع ٹکریا اور اوسان کوئیاں میں دعوتی اجلاس ہوا۔ موضع ٹکریا میں بعد نمازِ مغرب مولانا عبد الستار سراجی کی صدارت اور مولانا عبد الظاہر سلفی کی نظامت میں پروگرام ہوا، یہاں شیخ عبد الحکیم مدنی نے مختصر خطاب کیا اور پھر مولانا سعود اختر سلفی، مولانا جاوید احمد سنابلی اور صدر اجلاس مولانا عبد الستار سراجی وغیرہ عوام سے مخاطب ہوئے، موضع اوسان کوئیاں میں ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم عمومی مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی کی صدارت اور جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے نائب ناظم مولانا عبد الرشید سلفی کی نظامت میں بعد نمازِ عشاء پروگرام ہوا اور یہاں شیخ عبد الحکیم مدنی کے خصوصی خطاب بعنوان محبت رسول کےتقاضے کے علاوہ صدرِ اجلاس مولانا وصی اللہ مدنی، مولانا جمشید عالم سلفی، مولانا سعود اختر سلفی، مولانا ریاض الدین مدنی کا خطاب ہوا، جمعیت اہل حدیث حلقہ ڈومریاگنج کے ناظم مولانا عبد المنان مفتاحی نے اپنی نظم گوئی کا سماں باندھا تو جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے نائب ناظم مولانا عبد الرشید سلفی نے اپنی نظامت کی عمدگی سے پروگرام کو کامیاب بنانے میں خصوصی کردار ادا کیا۔ 15 / اکتوبر 2023 بروز اتوار جمعیت اہل حدیث حلقہ اٹوا کی معروف بستی سمرا اور کمھریا میں بعد نمازِ عشاء اجلاس عام کا انعقاد ہوا، موضع سمرا کا پروگرام ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم عمومی مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی کی صدارت اور جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے نائب ناظم مولانا عبد الرشید سلفی کی نظامت میں ہوا، شیخ عبد الحکیم مدنی نے یہاں بھی زبردست خصوصی خطاب فرمایا اور ان کے بعد مولانا خالد رشید سراجی اور ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے نائب ناظم مولانا سعود اختر سلفی نے بھی عمدہ خطاب پیش کیا۔اورانتہائی مختصر اور جامع انداز میں صدر مجلس نےاپنا صدارتی کلمہ پیش کیا۔
موضع کمھریا کا پروگرام مولانا اعجاز احمد سنابلی کی صدارت اور جمعیت اہل حدیث حلقہ اٹوا کے ناظم مولانا فخر الدین سراجی کی نظامت میں ہوا، مولانا شفیع اللہ مدنی، مولانا عبد الحسیب سنابلی کا تفصیلی خطاب ہوا، پروگرام کے آخر میں شیخ عبد الحکیم مدنی نے بھی یہاں خطاب فرمایا۔ اس طرح یکے بعد دیگرے ضلع سدھارتھ نگر کے چھ مقامات پر ہونے والا یہ دعوتی وتبلیغی دورہ بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا۔
الحمدللہ!
مقامی جمعیات کے ذمہ داروں کے باھمی تعاون سےپروگرام ہرجگہ ہر اعتبار سے مثالی وتاریخی رہا، عوام وخواص نے ذوق وشوق کاخوب مظاہرہ کیا،علماء وخطباءکی پرتکلف ضیافت کااہتمام کیا، پروگرام کی تحسین وتعریف کی اور اس کے مثبت ودوررس نتائج کے برآمد ہونے کی امید ظاہر کی۔ اللہ جمعیت کے ذمہ داران، تمام مدعوین علمائے کرام، منتظمین ومعاونین، مشارکین و حاضرین اور جماعت کے کشادہ دست محسنین کرام کی مالی واخلاقی قربانیوں کو شرف قبول عطاء فرمائے اور ہرایک کے علم وعمل اور عمرعزیز میں برکت عطا کرے۔ آمین۔

Related posts

سابق اے ڈی جی حکومت ہند اے پی پاٹھک کا والمیکی نگر کا دورہ

Hamari Duniya

علامہ شبلی نعمانی برینک بیٹل میں الفاروق پبلک اسکول کے بچوں کی بہترین کارکردگی

Hamari Duniya

نومنتخب چیئرمین اور ممبران کی حلف برداری تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya