11.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے موقر وفد نے علاقہ کی معروف شخصیت ماسٹر محمد ابراہیم  کی عیادت کی

Maulana Wasiullah

سدھارتھ نگر،14 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

 جمعیت اہلِ حدیث، حلقہ شہرت گڑھ کے امیر مولانا شفیع اللہ مدنی اور ناظم مولانا جمشید عالم سلفی کی قیادت میں شش رکنی وفد مولانا وصی اللہ مدنی،مولانا تاج الدین سراجی، مولانا ندیم انور سراجی، (پونہ ) مولانا عبدالرشید سلفی،مولانا عبدالرحیم اصلاحی، رفیع اللہ سمانی،( ممبئی) نے اپنے علاقہ اور جماعت کی بزرگ وسنجیدہ شخصیت ماسٹر محمد ابراہیم کے دولت کدہ انتری بازار میں بعدنمازمغرب ان کی زیارت وملاقات کی سعادت کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔
ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے بتایا کہ میدان دعوت وتدریس میں اپ کے روشن خدمات ہیں، میں نے بھی ان سے تعلیم حاصل کی ہے، جماعت کا قدیم ادارہ المعہدالاسلامی بحرالعلوم، انتری بازارسے منسلک ہوکر نے ایک طویل عرصہ تک تدریسی فریضہ انجام دیا ہے اور جن طلبہ نے اپ سے کسب فیض کیا ہے وہ سارے لوگ اپ کے انداز تدریس اور ان کی محبت واپنائیت کا ذکرجمیل کرتے ہیں۔
شوگر اور بلڈ پریشر کے باعث پچھلے کچھ دنوں سے اپ کی طبیعت خراب چل رہی ہے، اللہ کے فضل اور احباب کرام کی پرخلوص دعاوں سے اس وقت افاقہ ہے، دوا جاری ہے، اللہ انہیں صحت کامل اور شفائے عاجل عطا فرمائے-آمین
جناب ماسٹر محمد ابراہیم صاحب کے اکلوتے فرزند ارجمند برادرم شبیر احمد اور ان کے نواسہ مولانا عبدالرشید سلفی نائب ناظم جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ نے جمعیت کے اس موقر وفد کی خوب ضیافت اور تکریم کی- اللہ اہل خانہ کو سلامت رکھے، صوم وصلاة کاپابند بنائے اور ہمارے ماسٹر صاحب کا سایہ شفقت ومحبت تادیر قائم ودائم رکھے-آمین

Related posts

انعام العلوم مظفر نگر کے مہتمم مولانا گلزار قاسمی کو صدمہ

حقیقی تائی اماں کی تجہیز و تکفین میں علماء اور عمایدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی:

Hamari Duniya

جامع مسجد گیان واپی پر مقامی عدالت کا فیصلہ یکطرفہ

Hamari Duniya

انسان کہلانے کا مستحق وہی شخص ہےجو دوسروں کے لئے اپنے دل میں درد رکھتا ہو: احمدریحان فلاحی علیگ

Hamari Duniya