جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام 16واں انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
نئی دہلی،02دسمبر:جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کے زیر اہتمام 16واں انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کے پر نسپل ڈاکٹر محمد ارشد خا ن اور وائس پرنسپل جناب محمد قطب الدین احمد کی موجود گی میں گیمس اور اسپورٹس کے اعزازی ڈائریکٹر پرو فیسر نفیس احمد او ر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عابد کے ہاتھوں ہوا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ارشد خان نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ طلبا کی صحت کے لیے کھیل بھی ناگزیر ہے۔ جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کی میزبانی میں چل رہے اس ٹورنامنٹ میں جامعہ اسکول ٹیم (اے) او ر ٹیم (بی)کے علاوہ 10دیگر اسکولوں راول انٹر نیشنل اسکول، گُڈ سمریٹن اسکول، بلیو بیلس انٹر نیشنل اسکول، جامعہ ہمدرد پبلک اسکول، کیمبرج اسکول، ٹیگور انٹرنیشنل اسکول، ترون نکیتن، ایس ایس نکیتن اسکول، اینگلو عربک اسکول اور چنمایا اسکول کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ٹورنا منٹ کا پہلا میچ راو ل انٹرنیشنل اسکول،فریدہ آباد اور گُڈ سمریٹن اسکول، کالکاجی کے درمیان کھیلا گیا جس میں راول اسکول نے10ویکٹ سے گُڈ سمریٹن اسکول پر فتح حاصل کی جبکہ دوسرا میچ جامعہ اسکول ٹیم (بی) اور ترون نکیتن انٹر نیشنل اسکول کے بیچ ہوا جس میں ترون نکیتن انٹر نیشنل اسکول کو159رونوں کے ساتھ میز بان جامعہ اسکول ٹیم (بی) پر جیت ہوئی۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد جامعہ اسکول کے وسیع و عریض میدان میں عمل میں لایا گیا۔
اس ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں ڈاکٹر عدیل احمد، امتل صبا، ریحان احمد، علاءالدین خالد، ندیم احمد، انور خورشید اور ڈاکٹر عبدالرزاق زیادی کے نام شامل ہیں۔ جامعہ اسکول میں ہورہے اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 12دسمبر کو کھیلا جائے۔
![](https://hamariduniyanews.com/wp-content/uploads/2023/11/appeal.png)