31.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مکہ مکرمہ میں منعقد عالمی مسابقہ حفظ قرآن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے جامعہ سلفیہ بنارس کے طالب علم حافظ ابراہیم فہیم شہبندری کی تکریم 

Jamia Salfia

وارانسی،9 ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

جامعہ سلفیہ بنارس کی عالیشان و پر شکوہ مسجد میں مکہ مکرمہ میں منعقد عالمی مسابقہ حفظ قرآن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے جامعہ سلفیہ بنارس کے طالب علم حافظ ابراہیم فہیم شہبندری کی تکریم میں ایک عظیم الشان پروگرام زیر صدارت مولانا عبداللہ سعود صاحب سلفی  منعقد ہوا، جس کا آغاز امان اسامہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد ناظم پروگرام مولانا اسعد اعظمی نے مکہ مکرمہ میں منعقد عالمی مسابقہ حفظ قرآن کا جامع تعارف اور اس کے اغراض و مقاصد نیز سعودی حکومت کی خدمات و نشاطات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ جامعہ کو علمی میدان میں محنت کرنے کی نصیحت کی اور کہا کہ کسی بھی طالب کے لئے درست نہیں ہے کہ وہ اپنے آپ کو کمتر سمجھ کر مایوس ہو جائے بلکہ ہر طالب علم کو چاہئے کہ وہ اپنا حوصلہ بلند رکھے اور خوب محنت کر کے پڑھے لکھے ان شاءاللہ اس کو کہیں نہ کہیں اور کھبی نہ کبھی ضرور کامیابی ملے گی اس کی زندہ مثال جامعہ کے طالب علم حافظ ابراہیم فہیم شہبندری ہیں۔
اس کے بعد محترم ناظم اعلی فضیلۃ الشیخ عبداللہ سعود سلفی نے طلبہ جامعہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ عزیز طلبہ سوموار سے آپ حضرات کا ششماہی (پہلی فصل) امتحان ہے آپ حضرات خوب محنت کریں اور اچھی طرح سے تیاری کرکے امتحان دیں. اللہ تعالیٰ آپ سبھوں کو زیادہ سے زیادہ نمبرات سے کامیاب کرے اور آپ کے مستقبل کو روشن کرے۔
اس کے بعد محترم ناظم اعلی صاحب حفظہ اللہ نے بتایا کہ آج کا پروگرام در حقیقت مکہ مکرمہ میں منعقد عالمی مسابقہ حفظ قرآن کریم میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کرنے والے ہمارے ہونہار طالب علم عزیزم ابراہیم فہیم شہبندری سلمہ کی تکریم و اعزاز میں منعقد کیا گیا ہے، یقینا یہ حافظ ابراہیم شہبندری، جامعہ و جماعت اور ملک ہندوستان کے لئے بہت بڑی کامیابی اور نیک نامی کا سبب ہے، اللہ تعالی ہمارے طلبہ عزیز کو اس کی مزید کامیابیوں اور بلندیوں سے نوازے. اس کے بعد جامعہ سلفیہ کے شعبہ حفظ ” مدرسہ زید بن ثابت” میں پانچ زمروں میں منعقد مسابقہ حفظ قرآن میں اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو محترم ناظم اعلی مولانا عبداللہ سعود صاحب سلفی، خازن جامعہ مولانا عبیداللہ ناصر سلفی، شیخ الجامعہ مولانا محمد مستقیم سلفی اور نائب شیخ الجامعہ ڈاکٹر عبدالصبور مدنی حفظھم اللہ کے ہاتھوں انعامات دیئے گئے. اسی طرح اس مسابقہ کے حکم حضرات (حافظ عبدالرحیم سلفی، حافظ عبدالشکور سلفی، حافظ عبدالرحمن سلفی، حافظ دانش جمال سلفی،حافظ عبدالواحد صاحب، فضیلۃ الشیخ ریاض احمد سلفی) کو بھی نقد روپیہ کی شکل میں انعامات دیئے گئے۔
اس کے بعد مکہ مکرمہ میں منعقد حفظ قرآن کے عالمی مسابقہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب اور مثالی طالب علم عزیزم ابراہیم فہیم شہبندری کو جامعہ کی طرف سے توصیفی سند، شیلڈ اور نقد انعامات سے نوازا گیا. پھر اخیر میں حافظ ابراہیم شہبندری نے تأثراتی کلمات پیش کیا اور جامعہ اور محترم ناظم اعلی اور مولانا اسعد اعظمی صاحبان اور دیگر اساتذہ کرام حفظھم کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

Ghar Ghar Tiranga ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن کی ’گھر گھر ترنگا، ہر گھر ترنگا، گھر گھر کتاب، ہر گھر کتاب‘ مہم

Hamari Duniya

نبی رحمت کی بعثت پوری انسانیت پر احسان ہے :مولانا ظفر نعمان مکی

Hamari Duniya

برج منڈل یاترا کے نام پر ایک بار پھر فساد پھیلانا چاہتے ہیں شدت پسند، فرید آباد پولس کا انتباہ

Hamari Duniya