14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

Jamia Salafia Banaras یومِ آزادی ہمیں بتاتا ہے کہ کوئی بھی کامیابی بڑی آسانی سے نہیں ملتی ہے:عبداللہ سعود

Jamia Salafia Banaras

Jamia Salafia Banaras

جامعہ سلفیہ بنارس میں 78 واں جشن یوم آزادی

سابقہ روایات کے مطابق آج بتاریخ 15 اگست 2024ء بروز جمعرات جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس میں 78 واں جشنِ یومِ آزادی کا جشن بڑے جوش و خروش سے سے منایاگیا، اور صبح نو بجے جامعہ کے گراؤنڈ میں محترم ناظم اعلی فضیلۃالشیخ عبداللہ سعودصاحب سلفی حفظ اللہ کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔پھر عارف حسین بن عین الدین اور منیر عالم ظفرالدین اور ان کے ساتھیوں(محمد شہباز بن محمد طاہر، ارمان بن ببلو،فواد فوزان، عبدالعزیز بن منصور، شرجیل انعام بن محمد انعام الحق، منہاج بن قسمت علی) نے قومی ترانہ پڑھا ۔ اس کے بعد محترم ناظم اعلی صاحب حفظہ اللہ کی صدارت میں ” قاعۃالمحاضرات ” میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔

Jamia Salafia Banaras
پروگرام کا آغاز حافظ ابراہیم فہیم شہبندری کی تلاوت قرآن سے ہوا. اس کے بعد عبدالواحد بن عبدالمجيد نے اردو زبان میں ” تحریکِ آزادی میں مسلم رہنماؤں کا کردار ” کے عنوان پر اور امین حیدر بن محمد حیدر نے ہندی زبان میں ’آزاد بھارت میں اقلیتوں کی آزادی‘ کے عنوان پر بہترین تقریر کیں. پھر جامعہ کے ذمہ دار اور سینئر استاد نیر واحدی  کا لکھا ہوا قومی ترانہ محفوظ عالم اور ان کے رفقاء نے بہترین آواز و انداز میں پڑھا. اس کے بعد محترم ناظم اعلی صاحب حفظہ اللہ نے نہایت ہی جامع اور پُر مغز صدارتی خطاب پیش فرمایا۔

Jamia Salafia Banaras
آپ نے حمد و صلوۃ کے بعد سورہ طہ کی آیت کریمہ ” كَذَ ٰ⁠لِكَ نَقُصُّ عَلَیۡكَ مِنۡ أَنۢبَاۤءِ مَا قَدۡ سَبَقَۚ وَقَدۡ ءَاتَیۡنَـٰكَ مِن لَّدُنَّا ذِكۡرࣰا” کی تلاوت فرمائی اس کے بعد سب سے پہلے محترم ناظم اعلی صاحب نے 78 واں جشن یوم آزادی کی مبارک باد اساتذۂ کرام و طلبہ عزیز اور جملہ دیش واسیوں کو پیش کی۔
اور کہا کہ ہر سال 15 اگست کو ہم یوم آزادی کا جشن مناتے ہیں اور مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہیں. یومِ آزادی ہندوستان میں عروج و زوال کا تاریخی دین ہے،جہد مسلسل کا ایک نتیجہ ہے، یومِ آزادی کے ساتھ بہت سے عبرتناک قصے و کہانیاں اور تاریخی واقعات جڑے ہوئے ہیں، یومِ آزادی ہمیں بتاتا ہے کہ کوئی بھی کامیابی بڑی آسانی سے نہیں ملتی ہے۔

Jamia Salafia Banaras

Jamia Salafia Banaras
عزیز طلبہ! آپ جامعہ سلفیہ بنارس میں تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے لئے آئے ہیں، آپ حقیقی سلفی عالم بن کر یہاں سے نکلیں، اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ جامعہ میں مسلسل دن رات محنت کریں اور اساتذہ کرام، درسگاہوں اور لائبریری نیز تعلیم و تربیت کے دیگر وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں، یاد رکھیں! جہدِ مسلسل اور محنتِ شاقہ کے بنا کامیابی کے حصول کی امید نہیں کی جا سکتی ہے.
اس کے بعد صدرِ مجلس نے حمد و صلوۃ کے بعد تلاوت کردہ آیت کریمہ ” كَذَ ٰ⁠لِكَ نَقُصُّ عَلَیۡكَ مِنۡ أَنۢبَاۤءِ مَا قَدۡ سَبَقَۚ وَقَدۡ ءَاتَیۡنَـٰكَ مِن لَّدُنَّا ذِكۡرࣰا” کی روشنی میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:اسی طرح ہم آپ سے گذرے ہوئے حالات بیان کرتے ہیں اور ہم آپ کو اپنے پاس سے نصیحت (کی کتاب) عطافرمائی ہے.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری رسول تھے، اللہ کے بندوں تک اللہ کا پیغام پہوچاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دینا کی سب سے بڑی شخصیت کے حامل تھے، چالیس سال تک معاشرہ میں محبوب و منظورِ نظر تھے. لیکن جیسے ہی حق کی آواز بلند کی لوگ آپ کے دشمن ہو گئے. لیکن نے ہمت نہیں ہاری، وحی الہی کی روشنی میں اپنی دعوت کو لوگوں تک پہنچاتے رہے، مسلسل محنت کرتے رہے بالآخر آپ کو کامیابی ملی اور مخالفین و معاندین آپ کے ماننے والے بن گئے۔
عزیز طلبہ! اس میں آپ کے لئے سبق ہے،عبرت ہے۔ آپ خوب محنت کرو، دن رات جہد مسلسل کرو، اپنے مقصد میں لگے رہو، ان شاءاللہ آپ کامیاب رہوگے. جامعہ سلفیہ بنارس کے قیام کا یہی مقصد ہے.
اخیر میں محترم ناظم اعلی صاحب حفظہ اللہ نے ملک کی ترقی اور طلبہ کی کامیابی کے دعائیہ کلمات پر اپنے صدارتی خطاب کوختم کیا. نظامت کا فریضہ جامعہ کے ہونہار طالب علم. مرتضی ماہر نے بحسن و خوبی انجام دیا۔

Related posts

جامعہ ہمدرد میں ایگزیکیوٹیو ڈولپمنٹ پروگرام کا آغاز

Hamari Duniya

GULZAR AHMAD AZMI: ’’الحاج گلزار احمد اعظمی ؒ نقوش و تأثرات ‘‘کے رسم اجراء کی تقریب

Hamari Duniya

بھارتی ٹیم نے کیوی بلے بازوں کو دھول چٹادی، پوری ٹیم صرف اتنے رنوں پر ہی سمٹ گئی

Hamari Duniya