شرکاء کو موجودہ انڈسٹری کے رجحانات، روزگار کی ضروریات کی معلومات فراہم کی گئیں
نئی دہلی، 24 نومبر: انویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر جامعہ نگر نے اپنے نرسنگ اور کمپیوٹر کے طلبہ کے لیے ایک کامیاب اور معلوماتی کیریئر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا۔ وژن2026 کے روزگار فراہمی شعبے کے انچارج نور محمد نے بتایا کہ
اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو صحیح کیریئر کے انتخاب میں رہنمائی فراہم کرنا، نئے مواقع تلاش کرنا، اور اپنے پیشہ ورانہ اہداف کو واضح طور پر سمجھنے میں دینا تھا انہوں نے کہا کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر سلطانہ نے شرکاء کو موجودہ انڈسٹری کے رجحانات، روزگار کی ضروریات، اور کامیابی کے لیے درکار اہم مہارتوں کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کیں۔یہ پروگرام نہایت ہی دلچسپ ثابت ہوا، جہاں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اپنے کیریئر کے حوالے سے ایک مثبت سمت میں پیش رفت کی ترغیب حاصل کی۔
اس کے علاوہ، پروگرام میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب بھی منعقد کی گئ۔ ڈاکٹر سلطانہ کے ساتھ ساتھ فیکلٹی کے اراکین مسٹر احتشام، مسٹر مراد حسین، اور خدیجہ نے شرکت کی ۔