گریجویٹ طلباء توجہ دیں، اس بار سی جی ایل۔ ایس ایس سی کے لیے 17727 سیٹیں ہیں
نئی دہلی ، 07 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔ جامعہ نگر میں سی ٹیگ سینٹرنے سی جی ایل ۔ ایس ایس سی کی مفت کوچنگ کا اعلان کیا ہے ۔ اس میں کامیاب طلبا گروپ بی اور سی کے افسربنتے ہیں جو ملک کی اعلیٰ وزارتوں میں تعینات کیے جاتے ہیں ۔
سی ٹیگ سینٹرنے کے انچارج فیضی رحمان نے بتایا کہ ” یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں ہر سال تقریباً 1000 سیٹیں بھری جاتی ہیں ۔ حالیہ برسوں میں مسلم کمیونٹی کے گریجویٹ طلباء نے کافی توجہ دی ہے ، جو نتیجوں بھی نظر آتا ہے ۔ جبکہ سی جی ایل ایس ایس سی میں اس سے دس گنا زیادہ سیٹیں ہیں۔ اس بار سی جی ایل ایس ایس سی کے لیے 17727 سیٹیں ہیں ،لیکن ابتک مسلم کمیونٹی کے طلباء کی طرف سے سی جی ایل ایس ایس سی کی جانب بہت کم توجہ رہی ہے ۔ ہم نے ضروری سمجھا کہ گریجویٹ طلباء کو اس موقع سے آگاہ کیا جائے اور اس امتحان کے لیے درخواست دینے کی ترغیب دی جائے۔
فیضی رحمان نے مزید بتایا کہ “جولائی کے اواخرسے آن لائن اور آف لائن کوچنگ شروع ہو رہی ہے ۔ دہلی اور مغربی بنگال میں آف لائن کوچنگ بھی دستیاب رہے گی ۔
آن لائن کوچنگ میں شرکت کے لیے طلبا اپنا رجسٹریشن دیے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے کر سکتے ہیں ۔
![](https://hamariduniyanews.com/wp-content/uploads/2023/11/appeal.png)