17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم منا خالد کو دہلی اسٹیٹ ایوارڈملا

Khalid Munna

نئی دہلی،11اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی کے اسکالر جناب منا خالد کو کھیل کے میدان میں عمدہ کارکردگی کے لیے انھیں دہلی اسٹیٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔قومی راجدھانی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے انھیں یہ ایوارڈ مورخہ نو اکتوبر دوہزارتیئس کو دہلی کے شاہ آڈیٹوریم میں دیا۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ہر سال ایک مرد کھلاڑی اور ایک خاتون کھلاڑی کو ان کی عمدہ کارکردگی کے لیے دیا جاتاہے۔مناخالد دہلی کے بیڈ منٹن کے واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے پیرا بیڈ منٹن میں دلی کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔

مناخالد کی اس کامیابی پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شیخ الجامعہ،پروفیسر نجمہ اختر نے مبارک باددی اور ان بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔منا خالد کا ہدف آئندہ ایشائی کھیلوں اور پیرا اولمپک میں شرکت کرنا اور ملک کا نام روشن کرناہے۔سردست منا خالدشعبہ ہندی،جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہند ی ادب میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ اس سے پہلے انھوں نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہی کیا تھا۔

Related posts

وقف کے انتظام میں ڈیجیٹلائزیشن اور عمل کو ہموار کرناشفافیت اور جوابدہی کے ایک نئے دور کا آغاز کر سکتا ہے: حاجی گڈو

Hamari Duniya

ڈوما کنفیڈریشن نے سماجی انصاف کانفرنس کا انعقاد کیا، مقررین نے حکومت کی نیت پر اٹھائے سوال ، وقف ترمیم بل کی مخالفت کی

Hamari Duniya

برفانی جھیلوں سے وابستہ خطرات سے نمٹنے کیلئے مؤثرحکمت عملیوں کی فوری ضرورت: ڈاکٹر پی کے مشرا

Hamari Duniya