27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 102 ویں یوم تاسیس جشن تقریبات کا آغاز

Jamia Millia Islamia

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دست مبارک سے اسٹوڈینٹ فلم فیسٹول ’اے جے کے ایم سی آر سی فلم اتسو، بہ مقام پریویو تھیٹر اے جے کے ماس کمیو نی کیشن رسرچ سینٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے افتتاح کے ساتھ ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک سو دویں یوم تاسیس کا سہ روزہ جشن تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا۔طلبا کی تیار کردہ فلم دن بھر چلنے والے فلم فیسٹول میں دکھائی گئی۔یوم تاسیس کے جشن تقریبات کے حصے کے طو رپر سینٹر میں متعدد دیگر تہذیبی و ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر(جے پی اے ایل سی)،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پریم چند کے افسانے ’شطرنج کے کھلاڑی‘ کو ڈرامائی اندا ز میں پیش کیا۔ پریم چند کے افسانے کی اس ڈرامائی پیش کش کی ہدایت کاری ڈاکٹر دانش اقبال نے فرمائی اور اے جے کے ماس کمیونی کیشن کے پی جی ڈپلوما کے طلبانے اس ڈرامائی پیش کش میں بطور اداکار کام کیا۔ممتاز تھیٹر فلم سازاور ڈائریکٹر پروفیسر کیرتی جین اورنیشنل اسکول آف ڈراما(این ایس ڈی) کے سابق ڈائریکٹر اور پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی موجودگی میں یہ پیش کیا گیا۔اس ڈرامے کی پیش کش کو بڑی تعداد میں طلبا،اساتذہ، اور ممتاز شخصیات نے دیکھا۔ پروفیسر جین نے طلبا کے اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کے اس ہنر کی ستائش کی کہ انھوں نے موثر انداز میں ڈرامہ کے تاریخی پس منظر اور ماحول کو ابھاراہے۔شیخ الجامعہ نے طلبا کوان کی بہترین اداکاری کے لیے مبارک باد دی اور انھیں اس بات کا حوصلہ دلایاکہ وہ پریم چند آرکائیوز جائیں اور جامعہ کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور بھی دیگر چیزیں جو سینٹر میں ان کا مشاہدہ کریں۔
ڈپارٹمنٹ آف آرکی ٹیکچر،فیکلٹی آ ف آرکی ٹیکچر اینڈ ایکس ٹکس، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن اسٹوڈینٹ چیپٹر کے انسٹال کرنے کا پروگرام منعقدکیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی جناب مکیش اسیجا،چیئر مین دہلی چیپٹر، انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن نے شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر کی موجودگی میں پروگرام کا افتتاح کیا۔پروفیسر نجمہ اختر نے پروگرام کی صدارت کی۔پروفیسر قمر ارشاد،صدر شعبہ آرکی ٹیکچر نے مہمانوں کی تہنیت پیش کی اور سامعین کا خیر مقد م کیا۔انھوں نے آئی پی اے اور اس کے فوائد کے متعلق آرکی ٹیکچراور پلاننگ کے طلبا کو اجمالاً بتایا۔پروفیسر اخترنے انجینئر کے حصے کے طور پر پلمنگ اور ڈیزائن کی اہمیت سے متعلق سامعین کو بتایا۔انھوں نے آئی پی اے کے اسٹوڈینٹ چیپٹر کے آغاز پرزور دیتے ہوئے کہاکہ اس سے طلبا کی نگاہ وسیع ہوگی اور مستقبل قریب میں اس سے منسلک فوائد کو بھی بتایا۔یہ اکیڈمک اور صنعت کے درمیان ایک رابطہ کے طور پر کام کرے گا اور جدید ترین ٹکنالوجی سے طلبا با خبر ہوں گے جو کہ قومی تعلیمی پالیسی دوہزار بیس (این ای پی دوہزاربیس) سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ڈاکٹر ذاکر حسین سینٹرل لائبریری نے لائبریری کے ہال میں ایک ’جامعہ ملیہ اسلامیہ :تاریخ اور مجاہدین آزادی‘ کے موضوع پر دن بھر کی ایک نمائش کا اہتمام کیا۔
جدو جہد آزادی میں بانیان جامعہ کے رول،گاندھی اور دیگر مجاہدین کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ تعلقات ان کے روابط کو اجاگر کرتی ہوئی کتابیں، تصاویر، اخبارات اور نایاب دستاویزات بھی نمائش میں رکھے گئے تھے۔جناب پرویش والیا،ریجنل سیلز مینجر ایم ایس بی لیو کاسمیٹکس پرائیوٹ لمٹیڈ،نے ڈینز،یونیورسٹی لائبریرین اور یونیورسٹی کے دیگر اسٹاف کی موجوگی میں نمائش کا افتتاح کیا۔یوم تاسیس کا کلیدی پروگرام انتیس اکتوبر دوہزار بائیس کو شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پرچم کشائی سے ہوگا۔ جس میں ڈاکٹر ایم۔اے۔انصاری آڈی ٹوریم کے سبزہ زار پر پرچم کشائی کے بعد شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو صبح ساڑھے نو بجے گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ یوم تاسیس تقریبات کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سبھاس سرکار عزت مآب وزیر مملکت برائے تعلیم،وزارت تعلیم،حکومت ہندہوں گے۔ڈاکٹر اوپندرگیری ،انٹرنیشنل ممبرجامعہ المنائی کنیکٹ(کالی فورنیا، امریکہ) یوم تاسیس کے مہمان اعزازی ہوں گے۔شام میں متعدد تہذیبی و ثقافتی پروگرام بھی جیسے سولو سانگ،نکڑ ناٹک،گروپ سانگ،قوالی،اسٹیج پلے،بیت بازی،خودتخلیق کردہ نظم کی قرات،بیرونی ممالک کے طلبا کی ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
جناب رام چندر جانگرا،راجیہ سبھا ایم پی ہریانہ اور پروفیسر عاصم علی خان ڈائریکٹر جنرل،سی سی آیو ایم،حکومت ہند، ڈاکٹرایم۔اے۔ انصاری آڈی ٹوریم میں دوپہر تین بجے سے منعقد ہونے والے پروگراموں کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ڈاکٹر ایم۔اے۔ انصاری آڈی ٹوریم میں شام ساڑھے پانج بجے این سی سی کیڈٹ کی جانب سے دن بھر چلنے والا یوم تاسیس پروگرام’فلیگ لورنگ سیرومنی‘ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔یوم تاسیس کے موقع پر جشن تقریبا ت کے آخری دن فیکلٹی آف فائن آرٹ،جامعہ ملیہ اسلامیہ،ایم۔ایف۔ حسین آرٹ گیلری میں تین اکتوبر دوہزار بائیس کو شام میں ایک نمائش کا اہتمام کرے گی۔طلبا اور اساتذہ کی تیارکردہ پیٹنگز اور دستکاریوں کو نمائش میں دیکھنے کے لیے رکھا جائے گا۔

Related posts

IICC Election 2024: کلیم الحفیظ کا انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے ممبران سے بڑا وعدہ- مسلمانوں اور اسلامک سینٹر کے خلاف نہیں اٹھنے دوں گا کوئی آواز

Hamari Duniya

سعودی عرب کے میڈیا اویسس میں دکھائی دیا محمد بن سلمان کے ڈریم منصوبوں کی جھلک

Hamari Duniya

ہریانہ سرکار صحافی برادری کے لیے خوش آئند قدم اٹھائے گی: وزیراعلی ہریانہ

Hamari Duniya