زاھد آزاد جھنڈانگری
سدھارتھ نگر،28 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔ مشرقی یوپی کے سرسید ڈاکٹر عبد الباری خاں جنہیں رح کہتے ہوئے کلیجہ منھ کو آتا ہے نے بستی ڈمریا گنج ۔سدھارتھ نگر میں جو علمی کاز کئے ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جب آپ کے لگاے ہوئے علمی پودوں ۔کو دیکھتا ہوں تو دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ آپ جماعت کے وہ اہم شخص تھے جنہوں نے دن رات ایک کر کے علمی جراغ روشن کئے اللہ ان کی مغفرت فرماۓ ان کی قبر کو نور سے منور کر دے آمین۔ وہ اخلاق کے بلند مینار تھے ہم جیسے علمی بونوں سے محبت رکھتے تھے ۔اور ایسے ملتے تھے جیسے ہم ان کے خانوادے کا ایک فرد ہوں۔
بڑی مسرت اور شادمانی کی بات ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج کا سالانہ اجلاس وتقریب تقسیم اسناد و انعامات 27/فروری 2024ء کو بحسن وخوبی انجام پذیر ہوا۔ پروگرام نماز عصر کے فورا بعد شروع ہوکر ساڑھے دس بجے رات تک چلتا رہا۔ شعبۂ تحفیظ القرآن الکریم اور کلیۃ الشریعہ للبنین کے طلبہ نے قرأت اور مختلف زبانوں میں نمائندہ تقریریں پیش کی گئیں۔ ناظم اعلیٰ برادرم ڈاکٹر فیضان احمد حفظہ اللہ ومعزز علماء کرام کا پر مغز علمی خطاب ہوا۔ آخر میں شعبہ تحفیظ کے فارغین طلبہ کی دستار بندی ہوئی اور انھیں اسناد و انعامات سے نوازا گیا نیز انجمن اور مختلف ثقافتی پروگراموں میں ممتاز سبھی طلبہ کو ۔اسناد و انعامات دیے گئے۔ آخر میں ڈاکٹر عبد الرحمن لیثی کے دعائیہ کلمات پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اللہ ڈاکٹر رح کے لگانے ہوئے اس باغ کو ہمیشہ سر سبز وشاداب رکھے آمین۔
اللہ کرے یہ دین کا چمن شاداب رہے آباد رہیں
یہ اوج ثریا کو چھولے مسرور رہے دلشاد رہے