26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

آج پھر حکیم عبد الحمید کی ضرورت ہے، افشار عالم شیخ الجامعہ ہمدرد کا آن لائن خطاب

Jamia Hamdrad VC

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
دی ایلومنائی ایسوسی ایشن آف جامعہ ہمدرد” (ٹی اے اے جے ایچ) ریاض الخرج کا 10 واں سابق طلباءاجلاس سعودی عرب ریاض،میں منعقد ہوا۔ سابق طلباءکے اجلاس کا بنیادی مقصد جامعہ ہمدرد کے بانی کی خدمات کو اجاگر کرنا اورحکیم عبدالحمید مرحوم کے ذریعہ تعلیم کے میدان میں کھینچی گئی لکیروں کو اور آگے لے جانا تھا تاکہ دنیا اس سے مستفید ہو سکے۔ اجلاس میں سعودی عرب میں مقیم سابق طلباءشریک ہوئے۔ جامعہ ہمدرد، نئی دہلی کے وائس چانسلر پروفیسر ایم افشار عالم نے بھی ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر حکیم صاحب کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے، تعلیم کے میدان میں آکر لوگوں کو کارہائے نمایاں انجام دینے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو پسماندگی کے دلدل سے نکالا جا سکے۔ سابق طلباءکا اجلاس جناب مشرف علی کی سرپرستی اور پروفیسر ناصر علی صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سعودی میں ٹی اے اے جے ایچ کے معزز صدر (پروفیسر ناصر علی صدیقی) نے مرحوم حکیم عبدالحمید کی تعلیمی میدان اور جامعہ ہمدرد کے قیام میں نمایاں خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستان بھر میں غریب طلباءکی مالی مدد میں “ریڈز” کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ اجلاس کے دوران کئی انڈور اور آو¿ٹ ڈور گیمز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ فاتح اور رنر ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔ اس بار ٹی اے اے جے ایچ نے مختلف شعبوں جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینجمنٹ، فارماسیوٹیکل انڈسٹریز، ماہرین تعلیم، اور تحقیق میں اپنے ایچیویرس ایکسی لینس کو ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس کے ساتھ نوازا۔
ایکسیلنس ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پروفیسر فیاض شکیل، پروفیسر خالد آر حکیم، ڈاکٹر فیضان رحمان، ڈاکٹر شیخ شفیق، ڈاکٹر شاداب محمد، ڈاکٹر ماجد اے گنائی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ہمدرد کے سابق طلباءجو اسٹینفورڈ/ایلسیویئر کی 2% ورلڈ سائنٹسٹ لسٹ میں شامل تھے، کو ایوارڈز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں ریاض کے بعض نامور مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ انیس الرحمان (صدر جے ایم آئی ایلومنائی ایسوسی ایشن)، انجینئر سید محمد۔ مطیب (سابق صدر اے ایم او یو بی اے ریاض)، ڈاکٹر دلشاد احمد (صدر، آئی ایف ای ریاض)، سلمان خالد وغیرہم کے نام قابل ذکر ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تقریب سب سے زیادہ کامیاب رہی۔ ڈاکٹر رئیس الدین نے کلماتِ تشکر ادا کیا اور لذیذ کھانوں سے تقریب کا اختتام ہوا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے مہمانوں اور رضاکاروں کی خدمت میں اظہار تشکر بھی پیش کیا گیا۔

Related posts

فلسطین میں جاری خونریزی کو فوراً روکا جائے: صدر جمعیةعلماءہند مولانا محمود اسعد مدنی کی عالمی برادری سے اپیل

Hamari Duniya

عمران خان کی گرفتاری میں روڑہ بن گئے آصف علی زرداری، حکمراں جماعتوں میں اختلاف

Hamari Duniya

’بزم جامعہ‘ طلبہ و طالبات کی نہایت فعال ادبی و ثقافتی تنظیم ہے: پروفیسر احمد محفوظ

Hamari Duniya