11.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی قومی خبریں

اگر آپ کو نوکری چاہئے تو جامعہ ہمدردروزگار میلہ میں آئیں

Rozgar Mela

نئی دہلی(ایچ ڈی بیورو)۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) ممبئی کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک روزگار میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ روزگار میلہ بروز ہفتہ،27اگست 2022 کو ہمدرد کنووینشن سینٹر گیٹ نمبر6 جامعہ ہمدرد،ہمدرد نگر نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔
تنظیم کے دعویٰ کے مطابق کہ تقریبا 100 کارپوریٹس اور 2000 سے 3000 روزگار کے متلاشی نوجوان اس میں شریک ہوں گے۔تنظیم نے اس روزگار میلے (جاب فئیر) میں تمام مذاہب، کمیونٹیز کے نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔تاکہ وہ اپنی صلاحیت کے اعتبار سے بہتر سے بہتر نوکری حاصل کرکے اپنے گھر اور خاندان والوں کی کفالت کرسکیں اور اپنا مستقبل سنوارسکیں۔اے ایم پی ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں روزگار میلہ کا انعقاد کرکے ہزاروں نوجوانوں کو نوکری فراہم کرچکی ہے۔اس روزگار میلہ میں شہر دہلی کے سماجی حلقوں کے موقر افراد کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Related posts

AIMMM مرکزی حکومت کے ذریعہ وقف ایکٹ میں ترمیم ناقابل قبول:مشاورت

Hamari Duniya

اوکھلا علاقہ کی بیشتر گلیوں اور سڑکوں کی حالت نہایت ہی خستہ ،باشندے پریشان:محسن خان

Hamari Duniya

رمضان المبارک تبدیلی و انقلاب کا مہینہ ہے:امیر جماعت اسلامی

Hamari Duniya