30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

قرآن کی بے حرمتی ،جامعہ الازہر کی سوئیڈن و نیدرلینڈز کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

Sweden - Quran

قاہرہ،26جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
سوئیڈن اورنیدرلینڈز میں شدت پسندوں کے ذریعہ کی گئی قرآن کی بے حرمتی کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ تمام مسلم ممالک کی شیطانی اور شدت پسندانہ حرکت کی شدید مذمت کررہے ہیں۔مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بھی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترکی نے تو سوئیڈن کے وزیردفاع کا مجوزہ دورہ احتجاجاً منسوخ کردیا۔ ابمصر کی جامعہ الازہر نے مسلمانوں سے سوئیڈن اور نیدرلینڈز کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
سوئیڈن میں چند روز قبل قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی تھی جس پر جامعہ الازہر نے اس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا کہا ہے۔دائیں بازو کے رہنما راسموس پالودان نے اسٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی۔جامعہ الازہر نے کہا ہے کہ قرآن کی بےحرمتی جرم ہے، دونوں ممالک کا بائیکاٹ کرنا مناسب ردعمل ہوگا۔جامعہ کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے آزادی اظہار رائے کا نعرہ بلند کرکے یہ وحشیانہ جرم سرزد کیا ہے۔

Related posts

بھگتوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، ’لال سنگھ چڈھا‘ کامیاب ترین قرار

Hamari Duniya

پرنٹ والیکٹرونک میڈیاکے اردو صحافیوںکو سپاسنامہ اور مومنٹو سے نوازا گیا

Hamari Duniya

پرشانت کشور نے لیڈران کے ذریعہ شکایتیں نہیں سننے پر عوام کو ہی ذمہ دار ٹھہرادیا

Hamari Duniya