12.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

جماعت اسلامی حلقہ دہلی کا‘‘ایک شام رائے عامہ کے معماروں کے ساتھ‘‘ پروگرام کا انعقاد

Jamate Islami

نئی دہلی 11دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
”ایک شام رائے عامہ کے معماروں کے ساتھ“عنوان سے جماعت اسلامی حلقہ دہلی کا ایک پروگرام، مقامی جماعت ذاکر نگر کی میزبانی میں منعقد ہوا۔اس پروگرام میں یو این آئی، پی ٹی آئی، دوردرشن، وائس آف امریکہ،ڈی ڈبلیو جرمنی اور دیگر معروف اداروں کے سینئر صحافی حضرات نے حصہ لیا۔انتہائی خوشگوار ماحول اور مثبت انداز میں تقریبا دو گھنٹے تک چلی اس غیر رسمی گفتگو میں کئی اہم تجاویز اور پیش کش سامنے آئیں۔ابتدا میں باہم تعارف کے بعد امیر حلقہ سلیم اللہ خاں نے رائے عامہ کے معماروں کے سامنے حلقہ کے میقاتی منصوبہ کی روشنی ان امور کا تعارف کرایا جو اس میقات میں ہمارے پیش نظر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام کے حق میں رائے عامہ کی مثبت تبدیلی ہمارا اس بار کا میقاتی مشن ہے۔ اس کے تحت ارکان اور کارکنان نے بڑے پیمانے پرانفرادی اور اجتماعی سطح پر برادران وطن کے درمیان دین کے تعارف کا اور ملّی بھائیوں کے درمیان دینی تعلیمات کے فروغ کا ہدف لیا ہے۔اس سلسلہ میں کئی نئی اسکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں۔

محترم امیر حلقہ نے کئی اسکیموں کا تعارف کرایا۔مائیکرو فائینانس اسکیموں کے تعلق سے بات کرتے ہوئے انہوںنے’سہیوگ‘ کو آپریٹیو سوسائیٹی کا تعارف کرایا۔ یہ اسکیم خاص طور پر چھوٹے کاروباریوں کو مضبوط کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے۔اس کے تحت انہیں سود کی لعنت سے محفوظ رکھتے ہوئے اپنی بچت جمع کرنے اور بلا سودی قرض دینے کی سہولت دی جاتی ہے۔مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تیلنگانہ وغیرہ میں یہ اسکیم بڑی کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اور ہزاروں لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
امیر حلقہ نے رفاح چیمبر آف کامرس کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے تحت صنعت کاروں،ہول سیلروں اور ریٹیلروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے، جہاں وہ سارے بلا واسطہ ایک دوسرے کے رابطہ میں آجاتے ہیں۔ کئی سوبوں میں یہ چیمبر بڑی خوس اسلوبی سے کام کر رہا ہےاور کاروبار سے جڑے مختلف افراد اس سے خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔صنعت وتجارت میں ٹھہراو نہیں،مسلسل ترقی کی کیفیت ہونی چاہئے عام طور سے ہمارےصنعت کار اور تاجر حضرات ایک لیول پر آکر ٹھہر جاتے ہیں۔یہ پلیٹ فارم انہیں اگلے لیول تک لے جانے میں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔محترم امیر حلقہ نے بتایا کہ حلقہ دہلی نے ڈلہی میڈیکل گائیڈنس سنٹر کے نام سے ایک ایسا مرکز قائم کیا ہے جس کے ذریعہ لوگوں کو علاج ومعالجہ سے متعلق ہر طرح کی معلومات اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ دہلی ایک ایسا صدر مقام ہے جہاں دور دراز سے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کو معلوم نہیں ہوتا کہ کہاں جائیں اور کیسے جائیں۔

ڈی ایم جی سی ایسے لوگوں کا ہر طرح سے تعاون کرتا ہے۔میڈیا میں صالح اور دیانت دار افراد کو لانے کے لئے جماعت اسلامی ہند، حلقہ دہلی کی جانب سے میڈیا کے طلبا اور طالبات کو اسکالرشپ دی جاتی ہے۔یہ اسکیم کئی سال سے چل رہی ہے۔صحافی حضرات نے عوام الناس کی فلاح و بہبود سے جڑی ان اسکیموں کوبڑی توجہ اور دلچسپی کے ساتھ سنااور اس سلسلہ کی تفصیلات معلوم کیں۔تمام مہمانوں نے جماعت کے ان اقدامات کی تعریف وتحسین کی اور انہیں ملک وملت کے لئے خوش آئند بتایا۔میڈیا کے تعلق سے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے سینئر صحافیوں نےکہا کہ جماعت جن طلبا کو اسکالر شپ دیتی ہے ان کی نشاندہی کردی جائے تو ہم ان کے لئے ٹریننگ اور انٹرن شپ کا انتظام کر سکتے ہیں۔جماعت اسلامی ہند، ذاکر نگر کے مقامی دفتر میں منعقد اس پروگرام کو صحافی حضرات نے بہت پسند کیا اور اس طرح کی مزید نشستوں کی خواہش ظاہر کی۔

Related posts

بلی ماران کے سرکاری اسکولوں کو سنوارنے میں مصروف ہیں وزیر عمران حسین

Hamari Duniya

ملزم کی وکیل کے سامنے کہی باتوں کی عدالتی کوئی حیثیت نہیں!

Hamari Duniya

عالمی یومِ اردوکی تیاریوں کا لیا گیا جائزہ

Hamari Duniya