6.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

غزہ کے اسپتال پراسرائیل کا وحشیانہ حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے: جماعت اسلامی ہند

Jamaat-e Islami

نئی دہلی،18اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔

“غزہ کے ایک اسپتال’ الاھلی اسپتال ‘ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بیشتر خواتین اور بچے تھے۔” یہ باتیں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”جماعت اسلامی ہند، اسرائیل کے اس وحشیانہ عمل کو قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرم سمجھتی ہے۔ اسرائیلی قابض فوج تمام جنگی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ فلسطینیوں پرہونے والے مظالم و بربریت پر خاموشی اختیار کرنے والے ممالک اور بین الاقوامی ادارے اس گھناونے جنگی جرائم سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے۔ ان معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کے خون سے ان کے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں”۔

امیر جماعت نے مزید کہا کہ’ ہم خطے میں فوری جنگ بندی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں اور غزہ کے شہری علاقوں پر بالاتفاق مذمت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسرائیل کے ان کرتوتوں کو بخشا نہیں جانا چاہئے اور اقوام متحدہ و عالمی برادری کے ذریعہ اسرائیل کی سیاسی اور عسکری قیادت پر بین الاقوامی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ آج انسانیت سخت آزمائشی دور سے گزر رہی ہے۔ اگر اس قتل عام کو فی الفور روکا نہیں جاتا ہے اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے میں عالم انسانیت ناکام رہتا ہے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے: ملی قائدین کا مسئلہ فلسطین پر مشترکہ بیان

فلسطین خصوصاً غزہ کی صورت حال پر ہم سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ معصوم انسانی جانوں حتی کہ بچوں اور خواتین کی مسلسل ہلاکت ، غذا، پانی، ادویات اور بجلی کی سپلائی کا انقطاع اور شہری علاقوں پر مسلسل بم باری اور غزہ کے انخلا کی کوششوں کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ہم یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ صہیونی حکومت گزشتہ ستر برسوں سے مسلسل فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کر رہی ہے اور اس سرزمین کے اصل باشندوں یعنی فلسطینیوں پر مسلسل وحشیانہ مظالم ڈھارہی ہے۔ تمام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی مسلسل آباد کاری اور مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور اس طرح کی دیگر جارحانہ پالیسیاں علاقے میں امن و امان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔اس بات کی ضرورت ہے کہ عالمی برادری فوری حرکت میں آئے اور خوں ریزی کے سلسلے کو روکے۔ اس علاقے میں پائدار امن کے لیے ناگزیر ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی اور اس سلسلے میں عالمی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

ہم ارباب اقتدار سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندوستان کی دیرینہ استعمار مخالف اور فلسطین دوست خارجہ پالیسی جس کی گاندھی جی سے لے کر واجپئی جی تک نے بھی وکالت کی ہے، اس کو جاری رکھتے ہوئے وہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کرے۔

دستخط کنندگان :

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (صدر، آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ)

مولانا سید ارشد مدنی ( صدر، جمعیة علماءہند )

سید سعادت اللہ حسینی ( امیر ، جماعت اسلامی ہند )

مولانا سید محمود اسعد مدنی ( صدر ، جمعیة علماءہند)

مولانا سید محمد اشرف کچھوچھوی( صدر، آل انڈیا علماءو مشائخ بورڈ)

مولانا ابو القاسم نعمانی (مہتمم ، دارالعلوم دیوبند)

مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ( امیر جمعی? اہل حدیث، ہند)

سید احمد ولی فیصل رحمانی ( امیر، امارت شریعہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ)

مولانا سید تنویر ہاشمی ( صدر، جماعت اہل سنت ، کرناٹکا)

ڈاکٹر ظفر الاسلام خان ( سابق صدر کل ہند مسلم مجلس مشاورت)

ڈاکٹر مفتی مکرم احمد( شاہی امام ، مسجد فتح پوری)

ڈاکٹر محمد منظور عالم ( جنرل سکریٹری، ا?ل انڈیا ملی کونسل)

مولانا محسن تقوی ( امام، شیعہ جامع مسجد )

Related posts

ماما کی چھٹی، مدھیہ پردیش کو ملا نیا وزیراعلیٰ، جانئے کون ہیں موہن یادو

Hamari Duniya

جمہوری ملک میں میڈیا کا کردار بہت اہم: سابق نائب صدر جمہوریہ ڈاکٹر حامد انصاری

Hamari Duniya

شرمناک، کنگاروؤں کے سامنے ٹیم انڈیا کا سرینڈر،صرف چند اوور وں میں ہی میچ ختم

Hamari Duniya