26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جامع مسجد علاقہ میں ہاوس ٹیکس کیمپ سے مقامی رہائشوں نے اٹھایا فائدہ

Jama Masjid MCD House Tax

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
خدمتگار کمیٹی، دہلی(رجسٹرڈ) کی جانب سے آج موٹر مارکیٹ، جامع مسجد میں میونسپل کارپوریشن دہلی کے ہاو¿س ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے لوگوں کی سہولت کے لیے ہاوس ٹیکس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں میونسپل کارپوریشن کے بازار سیتارام وارڈ کے ہاو¿س ٹیکس انسپکٹر دشینت چترویدی اور محکمہ کے افسران نے بڑی تعداد میں لوگوں کے ہاو¿س ٹیکس سے متعلق مسائل کو حل کیا اور لوگوں کو ہاو¿س ٹیکس سے متعلق مشکلات کو کم کرنے میں مدد کی۔
اس موقع پر لوگوں کو دہلی کارپوریشن کی خوشحالی 2022-23 اسکیم کے بارے میں جانکاری دی گئی جو 31 مارچ 2023 تک چلے گی۔ اس کیمپ سے علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔اس موقع پر سابق کونسلر سیما طاہرہ، چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری حامد خان، خدمتگار کمیٹی کے جنرل سکریٹری محمد طاہر، چاندنی چوک ضلع کانگریس سیوادل کے جنرل سکریٹری محمد مجاہد، چاندنی چوک ضلع کانگریس سیوا دل کے عہدیداران موجود تھے۔ضلع کانگریس سیوددل کے صدر حاشر خان، محمد سبحان، عبدالرحمن، محمد ناصر اور محمد پرویز نمایاں طور پر موجود تھے۔

Related posts

مثالی عوامی بیت الخلاءکی مہم کو عوامی شمولیت سے تحریک میں تبدیل کیا جائے گا

Hamari Duniya

مولانا توقیر رضا خان کا بڑا اعلان، ہنگامہ برپا ہونا طے

Hamari Duniya

Hunar Se Rozgar Tak آئی ایس ٹی سی جامعہ نگر میں ‘ہنرسے روزگار تک’ کی ٹریننگ شروع

Hamari Duniya