مشرف شمسی
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں اچھا برا جو بھی کچھ کیا بی جے پی اور آر ایس ایس ان سب چیزوں کو کرنے پر آمادہ ہے اور کرتی جا رہی ہے۔سنجے گاندھی نے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے نسبندی کی شروعات کی تھی۔یہ اور بات ہے کہ نسبندی سے بھارت کی آبادی کو کنٹرول کرنے میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی لیکن سنجے گاندھی کے اس قدم سے اندرا گاندھی اور کانگریس کو کافی پریشانی اور نقصان اٹھانا پڑا۔اب موجودہ بی جے پی حکومت بھی آبادی کنٹرول قانون لانے کے لئے بضد ہے۔یہ قانون اس لیے بھی لایا جائے گا کہ اس سے بی جے پی کو سیاسی فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔ آبادی کنٹرول قانون مسلمانوں کے خلاف ایک ماحول کھڑا کرنے کی کوشش کی شکل میں دیکھا جانا چاہئے۔۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ 1991 کے مردم ش±ماری کے مطابق بھارت کی آبادی کی اضافہ شرح نمود 2.1 فیصدی پہنچ چکی ہے۔ہاں مسلمانوں کی آبادی میں 2.6 فیصدی کا ضرور اضافہ ہو رہا ہے۔بھارت کی آبادی کا شرح اضافہ 2.1 پہنچنے کا مطلب ہے کہ آئندہ پندرہ سے بیس سال میں بھارت کی آبادی میں اضافہ ہونا تقریباً بند ہو جائیگا۔سرکار حمایتی میڈیا اس آبادی کنٹرول قانون جو پارلیمنٹ میں لایا جانا ہےکو مسلمانوں کی بڑھتی آبادی سے جوڑ کر دکھا رہا ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کی آبادی بھارت میں ہندوو¿ں کے مقابلے زیادہ تیزی سے نیچے ا رہی ہے۔1991 کے مردم ش±ماری کے مطابق مسلمانوں کی آبادی کی شرح ضرور 2.6 فیصدی ہے لیکن مسلمانوں کی آبادی جو 1981کی مردم شماری میں 4.2 فیصدی سے بڑھ رہی تھی اب کم ہو کر 2.6 فیصدی تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہندوو¿ں کی آبادی شرح میں اضافہ 3.6 فیصدی کے ساتھ ہو رہا تھا وہ گھٹ کر 2.1 فیصدی ہوا ہے۔یعنی ہندوو¿ں کے مقابلے مسلمانوں کی آبادی بھارت میں زیادہ تیزی سے کم ہو رہی ہے۔لیکن اسکے باوجود اس قانون کو مودی سرکار ضرور لائے گی۔کیونکہ مودی سرکار اپنی ناکامی کو بڑھتی آبادی سے ہمیشہ جوڑ کر بتاتی رہی ہے۔اس ملک میں روزگار کی کمی اور کم ہوتی کھیتی لائق زمین کو بھی بڑھتی آبادی سے منسلک کیا جاتا رہا ہے۔ اس ملک میں آبادی میں اضافہ کے لئے صرف اور صرف مسلمانوں کو ذمےدار ٹھہرانے کی کوشش ہوتی رہی ہے۔ہوں بھی کیوں نہیں جیسے ہی آبادی کنٹرول قانون کا شوشہ چھوڑا جاتا ہے ٹی وی چینلوں پر ڈیبیٹ شروع ہو جاتا ہے۔پھر اس موضوع پر کسی داڑھی والے نام نہاد مولویوں کو چینل پر بیٹھایا جاتا ہے جنہیں اس ملک میں بڑھتی آبادی پر کوئی ریسرچ نہیں ہوتا ہے اور وہ آبادی پر کنٹرول کو قرآن اور حدیث کے مطابق منافی بتانے لگتے ہیں۔جیسے ہی ٹی وی چینلوں پر بیٹھے مولویوں نے آبادی کنٹرول کو مسلمانوں سے منسلک کیا ٹی وی چینلوں اور بی جے پی کا کام ہو جاتا ہے۔ٹی وی چینل یہ بتانے سے گریز نہیں کرتی ہیں کہ دیکھو اس قانون سے مسلمان کتنا خوف زدہ ہے۔پھر بی جے پی اپنے پروپیگنڈہ مشینری کے ذریعے یہ بتانے میں کامیاب ہوتی ہے کہ مسلمانوں کی آبادی جس تیزی سے بڑھ رہا ہے آئندہ تیس چالیس سالوں میں مسلمان اس ملک میں ہندو سے زیادہ ہو جائیںگے۔جبکہ حقیقت ٹھیک اس سے مخالف ہے.2021 کی مردم ش±ماری کے ریکارڈ سامنے آئینگے تو اس میں بہت سی چیزیں اور صاف ہو جائے گی۔رہا سوال آبادی میں اضافہ کا تو اس کی اصل وجہ تعلیم ہے۔شہر میں تعلیم زیادہ ہے تو شہر میں آبادی میں اضافہ کی شرح نمود کم ہے جبکہ گاو¿ں میں آبادی کا شرح نمود زیادہ ہیں کیونکہ گاوں میں شہر کے مقابلے میں تعلیم کی کمی ہے۔
بی جے پی اور آر ایس ایس ان سب باتوں کو اچھے سے جانتی اور سمجھتی ہے لیکن آج تک مسلمانوں کے خلاف آبادی سے منسلک جو پروپیگنڈہ کیا گیا ہے اسے صحیح ثابت کرنے کے لئے آبادی کنٹرول قانون لانا مودی اور شاہ حکومت کے لئے لازمی ہو گیا ہے۔اس قانون سے بھلے ہی ہندووں کا نقصان زیادہ ہوگا لیکن بتایا جائے گا کہ کس طرح مسلمانوں کی بڑھتی آبادی میں آبادی کنٹرول قانون سے بریک لگا ہے۔مسلمانوں میں اب شاد و نادر ہی پہلی بیوی کے رہتے دوسری شادی کوئی کرتا ہے۔اپنے اِرد گرد دیکھیں شاید ہی کسی جوڑے نے دو سے زیادہ بچّے کی جستجو کی ہوتی نظر آتی ہے۔اسلئے مسلمانوں کو آبادی کنٹرول قانون سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ٹی وی پروپیگنڈہ کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔جیسے جیسے مسلم آبادی میں تعلیم حاصل کرنے کی مقابلہ آرائی ہو رہی ہے لوگوں کا نظریہ بچوں کے تئیں بدلتا جا رہا ہے۔تعلیم یافتہ مسلم گھر اب لڑکے اور لڑکیوں میں فرق نہیں دیکھتے ہیں۔اسلئے لڑکے کی حصول کے لئے ایک کے بعد ایک بچہ پیدا کرنے کی کوشش بھی نہیں کر تے ہیں۔
مودی سرکار کا آبادی کنٹرول قانون سے یقیناً مسلمانوں پر زیادہ اثر نہیں ہوگا لیکن اس قانون کا سیاسی فائدہ اٹھانے میں موجودہ سرکار کوئی دقیقہ نہیں چھوڑے گی۔
موبائیل 9322674787