20.1 C
Delhi
November 4, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جے پور سلسلہ واربم دھماکہ سے بری کئے گئے مسلم نوجوانوں کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی گہلوت حکومت

Jaipur Blast

جے پور، یکم اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
ریاستی حکومت 2008 کے جے پور سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں بری ہونے والے ملزمین کے خلاف سپریم کورٹ میں اسپیشل لیو پٹیشن (ایس ایل پی) دائر کرے گی۔ یہ فیصلہ جمعہ کی دیر رات وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی صدارت میں ہوئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ2019 کے ضلع عدالت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے راجستھان ہائی کورٹ نے تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا یہ ارادہ ہے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، اس لیے ریاستی حکومت جلد ہی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اسپیشل لیو پٹیشن (ایس پی ایل) دائر کرے گی۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے اس معاملے میں پیروی کے لئے مقرر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راجندر یادو کی خدمات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بنی ثانیہ مرزا

Hamari Duniya

فساد متاثرین کے لیے جمعیة علمائ ہند فیروز پور جھڑکہ میں سومکانات بنائے گی

Hamari Duniya

بھارت روس سے سستا تیل خریدنا جاری رکھے گا 

Hamari Duniya