26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جے پور بم دھماکہ کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے تمام مسلم نوجوان بے قصور،باعزت بری

Jaipur Blast

جے پور،29مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
راجستھان کی ہائی کورٹ نے جے پور سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں تمام 4 قصورواروں کو بری کر دیا ہے۔ عدالت نے اس کیس میں ڈیتھ ریفرنس سمیت مجرموں کی جانب سے پیش کی گئی 28 اپیلوں پر فیصلہ سنایا ہے۔بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے مجرموں کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے ان کے حق میں راحت بھرا فیصلہ سنایا ہے۔ راجستھان ہائی کورٹ کے جسٹس پنکج بھنڈاری اور جسٹس سمیر جین کی ڈویژن بنچ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مجرم قرار دیے گئے نابالغ کا معاملہ جووینائل بورڈ کو بھیج دیا ہے۔ باقی تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
اس سے پہلے سال 2019 میں جے پور کی نچلی عدالت نے جے پور بم دھماکہ کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے میں چاروں ملزمین کو مجرم قرار دیا تھا۔ ملزمان کو یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ ساتھ ہی عدالت نے ایک ملزم کو بری بھی کر دیا تھا۔ دراصل اس کیس میں پانچ ملزم تھے۔ جب نچلی عدالت نے 2019 میں سماعت کی تو ان میں سے چار مجرم پائے گئے ، جب کہ ایک کو بری کر دیا گیاتھا۔ 2019 میں عدالت نے اس کیس میں ملزم شہباز حسین کو بری کر دیاتھا۔ جب کہ محمد سیف ، سرور اعظمی ، سیف الرحمان اور ایک نابالغ کو سزا سنائی گئی۔ معلومات کے مطابق پانچوں ملزمین اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ اس معاملے پر سماعت کے دوران جسٹس پنکج بھنڈاری اور سمیر جین کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ تفتیشی افسر کو قانونی علم نہیں ہے۔ اس لیے ڈی جی پی کو تفتیشی افسر کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ عدالت نے چیف سیکریٹری کو تفتیشی افسران سے انکوائری کرنے کا بھی کہا ہے۔
جے پور سلسلہ وار دھماکہ کیا ہے ؟
آپ کو بتاتے چلیں کہ 13 مئی 2008 کو راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے۔ پورا جے پور مختلف مقامات پر 8 سلسلہ وار دھماکوں سے لرز اٹھا۔ اس واقعہ میں 71 لوگوں کی جانیں گئیں اور تقریباً 176 لوگ زخمی ہوئے۔ اے ٹی ایس نے جے پور دھماکہ کیس میںمبینہ 11 دہشت گردوں کو نامزد کیا تھا۔اس معاملے میں اے ٹی ایس راجستھان نے پانچ ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد پولیس نے اس معاملے سے متعلق دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی۔ ساتھ ہی تین ملزمان کافی دیر تک مفرور رہے جبکہ دو ملزمان کی موت ہو چکی ہے۔

Related posts

رو پڑتا ہے انسان جب سمجھ کر پڑھتا ہے قرآن

Hamari Duniya

قینچی لگنے سے نوجوان کی موقع واردات پر موت، ملزم فرار

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ قینچی مذاق ،مذاق میں لگی ہے۔جب کہ دو لوگوں نے مل کر شاہد پر حملہ کیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔:

Hamari Duniya

جنید اور ناصر کے قاتلوں کے خلاف راجستھان مسلم فورم کا مظاہرہ

Hamari Duniya