20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر کی قیادت میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم

IUML

نئی دہلی؍ احمد آباد، 9ستمبر (ایچ ڈی نیوز)۔

انڈین یونین مسلم لیگ ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے جس کی تاریخ شاندار ہے ،اس پارٹی نے جہاں حوصلہ شکن مسلمانوں کو آزاد ہندوستان میں ہمت او رحوصلہ سے متحد ہونے کا ہنر سکھایا وہیں مسلمانوں کو سیاسی اعتبار سے مضبوط بنانے کے لیے ان کے اندر سیاسی شعور بیدار کرنے کا کام کیا۔بابا بھیم راﺅ امبیڈکر کوبنگال کی اپنی سیٹ سے منتخب کراکر پارلیمنٹ بھیجا تب جاکر آئین ساز بابا بھیم راﺅ امبیڈکر بنے۔

یو پی بنگال کی اسمبلی میں مسلم لیگ کے متعدد وزراءاور لیڈران نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی نمائندگی کا فریضہ انجام دیا۔لیکن رفتہ رفتہ مسلمانوں نے علاقائی پارٹیوں پر اعتماد کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے مسلمانوں کی سیاسی قوت ختم ہوگئی اور پھر مسلمانوں کے دیگرپارٹیوں کے نمائندوں نے اسمبلیوں میں کس طرح مسلمانوں کے مسائل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی یہ بھی تاریخ کاحصہ ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر نے گجرات کے احمد آباد میں ملک گیر ممبر سازی مہم کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب نہیں مسلمان ایک سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جا سکتا ہے ،اب سیاسی پارٹیوں کی موقع پرستی سے عوام واقف ہو چکے ہیں ۔انہیں اپنا کھویا ہوا وقار ایک بار پھر سے بحال کرنا ہے جس کے لیے انڈین یونین مسلم لیگ تیار ہے اور پورے ملک میں ممبر سازی مہم کے ذرےعے مسلمانوں کو متحد کرنے کا کام کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف انڈین یونین مسلم لیگ اپنے قیام کے 75ویں سالگرہ پورے ملک میں منارہی ہے ،وہیں دوسری جانب ممبر سازی مہم چلا رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”ملک بھر کے حالات انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں۔فسطائی طاقتیں اپنے عروج پر ہیں ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ایسے حالات میں انتہائی بردباری کے ساتھ ہمیں حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔آپس میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم رکھنا ہے اور باطل کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی بقا کاتحفظ کرنا ہے۔ہمارا ملک ہیٹ اسپیچ کا مرکز بنتا جارہا ہے۔اس لیے پارٹی تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم میں شامل ہوں اور یہ ہمارے لیے محض ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ قومی فریضہ ہے ۔پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے پوری قوم کو مضبوط کریں۔

Related posts

ماحولیات: ہوا، پانی، درختوں اور پودوں کے بغیر زمین پر رہنا ناممکن۔

بدلو گڑھ کے پرائمری اسکول میں بچوں کو باغبانی کے طریقے سکھائے گئے۔:

Hamari Duniya

محمد خالد ظفیر فن لینڈ میں چار سالہ پی ایچ ڈی کورس میں ملا داخلہ، سنت کبیرنگرعلاقے میں خوشی کی لہر

Hamari Duniya

ضلع جج شاملی نے جیل کے معائنہ کے دوران ضروری ہدایات جاری کی۔

ڈسٹرکٹ جیل مظفر نگر کا معائنہ: ڈسٹرکٹ جج/چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی شاملی شری انیل کمار XIII نے کیا۔:

Hamari Duniya