17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
دہلی

انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم کے ایم سی سی کے نوجوان لیڈر کا انتقال، تعزیتی میٹنگ کا انعقاد

IUML

نئی دہلی 6جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔

انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم کے ایم سی سی(کیرلہ مسلم کلچرل سینٹر) دہلی کے نوجوان کارکن محمد اظہرالدین کا گزشتہ ڈینگو کی مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کرگئے ہیں جن کی تعزیتی میٹنگ آج کیرلہ اسلامک کلچر سینٹر میوروہار میں منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ میں نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر ،مسلم اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے قومی صدر محمدشاذو،کے ایم سی سی دہلی پردیش کے صدرحارث میران ،پارٹی کے صدردہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،دہلی پردیش کے سکریٹری شیخ فیصل حسن ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ،مفتی فیروز الدین مظاہری،، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورشمس،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افراد شامل ہوئے۔
اس موقع پر تعزیتی پیغام میں نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ’’محمد اظہر الدین دہلی پردیش کے ایم سی سی کی انتہائی فعال کارکن تھے ان کے اوپردہلی پردیش خزانچی کی ذمہ داری تھی ،وہ انتہائی ملنسار اور خلیق نوجوان تھے۔کے ایم سی سی اور پارٹی کے تمام سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور بحسن خوبی اپنے فرائض کو انجام دے رہے تھے۔دہلی میں ڈینگو جیسے مہلک بیماری میں مبتلا ہو کر وہ مالک حقیقی سے جا ملے۔اللہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین۔

Related posts

ساتھی پریوار کے زیر اہتمام اوکھلا میں حوصلہ افزائی تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya

دہلی سے عازمین حج کا آخری قافلہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کیلئے روانہ، چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا الوداع

Hamari Duniya

’آپ‘ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے صحافیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے خط لکھا

Hamari Duniya