17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
دہلی

اسرائیل کی طرز پر ہندوستانی مسلمانوں پرظلم ناقابل برداشت

IUML
موجودہ حالات میں مسلمانوں کو قانونی طور سے لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے، انڈین یونین مسلم لیگ کے مرکزی دفتر کا افتتاح عنقریب، اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا لائحہ عمل تیار

نئی دہلی ،13فروری( ایچ ڈی نیوز)۔

آج انڈین یونین مسلم لیگ دہلی اسٹیٹ کی جانب سے ایک اہم میٹنگ جوشی کالونی پٹ پڑ گنج ودھان سبھا علاقہ میں رکھی گئی،جس میں اہم موضوع 2025 دہلی اسمبلی انتخاب میں پانچ سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی پالیسی کو لیکر بات چیت ہوئی،دوسری اہم خوشخبری یہ ہے کہ اب بہت جلد ہی مسلم لیگ کے مرکزی دفترکا دریا گنج میں افتتاح ہونے جار ہا ہے ۔

اس میٹنگ میں دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی،نائب صدر و سنیئر رکن معین الدین انصاری، جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن،میڈیا انچارج فلاح الدین فلاحی،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ،مفتی فیروز الدین مظاہری،، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف ،نورشمس،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی اور دیگر افراد شامل ہوئے۔
اس موقع پر نیشنل جنرل سکریٹری خرم انیس عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پارٹی نے اپنا مرکزی دفتر ملک کی راجدھانی دہلی میں قائم کرلیا ہے جس کا افتتاح چند دنوں میں عمل آجائے گا۔پارٹی ساﺅتھ انڈیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ،فی الحال پارٹی کے چار ممبران پارلیمنٹ ہیں ۔ماضی کی طر شمالی ہند میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے دہلی میں مرکزی دفتر کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔اب پارٹی شمالی ہند میں بھی ساﺅتھ انڈیا کی طرز پر کام کوتوسیع دیتے ہوئے مسلمانوں اورپسماندہ عوام کی آواز بننے اور نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہے ۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے جہاں ایک طرف دہلی میں آئندہ اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کے لیے کارکنان کو مشورے دئے وہیں انہوں نے کہا کہ ”آج مسلمانوں کے ساتھ فلسطین جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ،مسلمانوں کی عبادگاہوں ،گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے اور منصوبہ بند طریقے سے فساد پھیلا کر مسلمانوں کی آبادی کو بلڈوز رسے خالی کرایا جارہا ہے۔دہلی کے مہرولی میں جہاں پانچ سو سالہ مسجد کو دن کے اوجالے میں مسمار کردیا گیا وہیں آس پاس کے مسلم علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے ۔آج چند شر پسند عناصر حکومت اور آر ایس ایس کے منشاءکو پورا کرنے کے لیے مسلم علاقے میں فساد پھیلانے کا کام کررہے ہیں ،مسلمانوں کو انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانونی طور سے اسے روکنے کی ضرورت ہے ۔
نائب صدر معین الدین انصاری نے کہا کہ ”ہلدوانی میں مسجد اور مدرسے کی مسمار ی کے بعد احتجاج کررہے مسلمانوں پر سیدھے فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں نصف درجن سے زائد مسلمانوں کی موت ہوگئی اور پھر مسلمانوں کے سینکڑوں گھروں پر بلڈوزر چلا کر مسلمانوں کو بے شہر بد ر کرنے مجبور کیا گیا۔اترا کھنڈ کے درجنوں مسلم محلے خالی ہوچکے ہیں اور سینکڑوں گھروں پر تالے لگ چکے ہیں ۔یہ پالیسی بنی اسرائیل کی ہے جسے بد قسمتی سے ہماری حکومت انجام دینے کا کام کررہی ہے۔مسلمانوں کو قانونی طور سے لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے ۔

Related posts

اردر صرف زبان ہی نہیں بلکہ ہماری مشترکہ تہذیب کی وراثت ہے۔ پروفیسر ساجد حسین

Hamari Duniya

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کا آج باضابطہ افتتاح

Hamari Duniya

توبی جے پی کے کئی بڑے لیڈر جیل میں نظرآئیں گے

Hamari Duniya