31.5 C
Delhi
July 12, 2025
Hamari Duniya
دہلی

روزہ کامقصد نفس کی تربیت ہے۔لوک سبھا رکن عبدالصمد صمدانی 

IUML
نئی دہلی 2اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم ایم ایس ایف”مسلم اسٹوڈینٹس فیڈریشن“کی جانب سے کیرلہ اسلامک کلچر سینٹرل میوروہار دہلی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں لوک سبھا ممبرعبدالصمد صمدانی نے خطاب کرتے ہوئے رمضان کی فضیلت بیان کی اور کہا کہ ”رمضان المبارک کامہینہ دراصل تربیت کا مہینہ ہے،جس میں بھوکارہنے، اور دوسروں کی بھوک اور تکلیف کو سمجھنے کی تربیت ہوتی ہے۔سخت سے سخت حالات کا سامنا کرنے کی تربیت ہوتی ہے۔اللہ کی عبادت، اللہ کاذکر، اوراللہ کا دھیان حاصل کرنے کی مشق کی جاتی ہے۔اس کے روزے اورتراویح اس تربیتی مہینہ کانصاب ہے،اسی کو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا کہ” اے لو گو تم پر رمضان کے رووزے فرض کئے گئے ہیں، جیساکہ تم سے پہلی امتوں پر فرض کئے گئے تھے؛تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیداہو“۔یعنی روزہ کامقصد نفس کی تربیت ہے،کہ آدمی کے اندر ضبط کی صلاحیت پیداہو، تقویٰ ہو،اوروہ اپنے آپ کو گناہوں سے بچاسکے۔ اس کورس پر اگر کوئی عمل کرلیتاہے تو بقیہ گیارہ مہینوں میں اس کے لئے عبادت کرنااورگناہوں سے بچنا آسان ہوجاتاہے۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ کرناٹک میں حکومت مسلمانوں کے حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے ،مسلمانوں کو دیے گیے ریاستی ریزرویشن کو ختم کرکے حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔پارٹی اس کی سخت مذمت کرتی ہے اور ہر حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اقلتیوں کو دئیے گئے مراعات اور ریزرویشن کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔
اس موقع پر پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ ”ایم ایس ایف “مسلم اسٹوڈینٹس فیڈریشن پارٹی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ۔یہی وہ ذیلی تنظیم اورپلیٹ فارم ہے جس سے پارٹی کو فعال اور متحرک اور تربیت یافتہ کارکن ملتے ہیں ۔اس لیے پارٹی اس تنظیم پر خاص توجہ دیتی ہے ۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،پاٹی کے جنرل سکریٹری خرم انیس عمر ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ، دہلی پردیش کے جنرل سکرےٹری شےخ فےصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افراد موجود تھے۔

Related posts

جماعت اسلامی حلقہ دہلی کا‘‘ایک شام رائے عامہ کے معماروں کے ساتھ‘‘ پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے زیر اہتمام ’’پروجیکٹ راحت – ونٹر ریلیف‘‘ کا آغاز

Hamari Duniya

دہلی حکومت کے ذریعے فیس ری فنڈ اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع

Hamari Duniya