نئی دہلی؍ چنئی 16مارچ(ہ س)۔
انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی کے 75سال مکمل ہونے پر چنئی تمل ناڈو کے راجہ جی ہال میں سہ روزہ قومی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کے آغاز کے دوسرے دن پارٹی کے بانی قائد ملت مولانا محمد اسماعیل کے مزار احاطہ مسجد والا جاہی پر انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ،اراکین اسمبلی قانون ساز کونسل کے اراکین کے علاوہ پارٹی کے کئی اہم قائدین کیرلا،تمل ناڈو ،دہلی ،یوپی حیدرآباد سمیت ملک بھر سے آئیپارٹی کارکنان نے حاضری دیتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر دہلی سے آئے انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی سکریٹری خرم انیس عمر نے بتایا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے قیام کو 75سال مکمل ہوئیہیں ۔
قائد ملت محمد اسماعیل بانی انڈین یونین مسلم لیگ ،محمد گویا،بنا ت والا،ای احمد نے اس پارٹی کے ذریعے قوم و ملت کی بے مثال خدمات انجام دی ہیں ،ایک ایسے وقت میں جب ہر طرف مسلمانوں میں مایوسی چھائی ہوئی تھی ،سیاسی اعتبار سے مسلمان اپنے کو یتیم محسوس کررہے تھے اس وقت قائد ملت مولانا محمد اسماعیل نے مسلمانوں کو حوصلہ دیا ایک امید کی کرن بن کر ابھرے اور مسلمانوں کو سیاسی اعتبار سے سمیٹنے کا فریضہ انجام دیا۔دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے انڈین یونین مسلم لیگ کو ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی قائمکرنے اور فعال بنانے کے لیے سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد انڈین یونین مسلم لیگ کافی مضبوط تھی بنگال اور یوپی میں اس کے کئی وزیر بنائے گئے لین وقت کے ساتھ ساتھ دیگر پارٹیوں کی خوشنما نعرے اور وعدے کی وجہ سے عوام نے دیگر ریاستی پارٹیوں کو اپنا ہم نواں بنا لیا جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے ۔
مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ اب بہت ہوچکا عوام سمجھ چکے ہیں کہ تمام پارٹیاں موقع پرست اور فاسٹ ہیں اس لئے اب شمالی ہندوستان میں مسلم لیگ امید کی ایک کرن بن کر ابھر رہی ہے ۔ مختلف مسائل کو لے کرعوام حکومت سے ناراض ہیں،ایسے میں انڈین یونین مسلم لیگ ملک کے ان پریشان حال لوگوں کے لیے آواز اٹھائے گی ،موجودہ حالات میں انڈین یونین مسلم لیگ ہی وہ واحد پارٹی ہے جو عام لوگوں کے مسائل کے لیے آواز اٹھا سکتی ہے ۔دہلی کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن نے کہا کہ قائدملت محمد اسماعیل بانی انڈین یونین مسلم لیگ نے جس سوچ اور فکر کے ساتھ انڈین یونین مسلم لیگ کی بنیاد رکھی تھی آج ان کی فکر اور سوچ کو ہم آگے بڑھارہا ہیں۔پارٹی بانی قائد ملت محمد اسماعیل انڈین یونین مسلم لیگ کے نظریہ اور فکر کو ملک کے مختلف ریاستوں میں عام کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیڈر بہت ہیں لیکن مسلمانوں کا لیڈر کوئی نہیں ہے جو ایوانوں میں مسلمانوں کی نمایندگی کر سکے ۔