March 17, 2025
Hamari Duniya
دہلی

انڈین یونین مسلم لیگ نے دہلی ایئر پورٹ حادثہ پر کیا تلخ تبصرہ

IUML

عوامی مسائل کو حل کئے بغیر کوئی لیڈر کامیاب نہیں ہو سکتا :ایم پی عبدالصمد صمدانی
نئی دہلی، 29جون (پریس ریلیز): انڈین یونین مسلم لیگ کے نومنتخب ممبرپارلیمنٹ لوک سبھاعبدالصمد صمدانی نے دہلی کے مسائل کو دیکھتے ہوئے آج دہلی پردیش کمیٹی کے ذمہ داروں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کرکے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا ۔جس میں دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،آل انڈیا نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر،دہلی پردیش سکریڑی شیخ فیصل حسن ،نائب صدر معین الدین،نور شمس ،نیاز احمد راجہ وغیرہ شامل ہوئے۔

دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے دہلی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج دہلی کے عوام کو کئی طرح کے بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ایک طرف جہاں عوام بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں وہیں دہلی جیسے دارالسلطنت عوامی لیڈر سے محروم ہے۔ایسے میں دہلی والوں کے مسائل ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا کہ دہلی میں زوردار بارش نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا۔ جگہ جگہ آبی جماو کا مسئلہ پیدا ہو گیا اور دہلی ایئرپورٹ پر تو چھت منہدم ہونے کا ایک دردناک حادثہ بھی پیش آیا جس میں ہلاکتیں بھی ہوئیں اور لوگ زخمی بھی ہوئے۔

دہلی کے لوگوں کو جام کا سامنا کرنا پڑرہا ،وہیں کئی علاقوں میں جرجراور بوسیدہ مکانات کے منہدم ہونے کے واقعات بھی ہورہے ہیں جو ایم سی ڈی کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔
ان تمام پہلوئوں پر ممبر پارلیمنٹ عبدالصمد صمدانی نے کہا کہ ’’ ان مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔کسی بھی شہر اور اسٹیٹ کیلئے سیاسی ،سماجی اور انتظامی بحران انتہائی خطرناک ہے۔اس معاملے میںانہوں نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے دہلی ایئر پورٹ حادثہ پر متاثرین کے تئیں ہمدردی ظاہر کی ہے اور اسے ایک خود غرض حکمرانی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں انڈین یونین مسلم لیگ کے کارکنوں پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے تیار ہو جائیں ۔عوام کے مسائل کو حل کئے بغیر کوئی لیڈریا کوئی پارٹی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ہے ۔

Related posts

یوینفارم سول کو ڈ پر اترا کھنڈ حکومت کا مجوزہ قانون غیر ضروری،غیر مناسب، تنوع مخالف اور ناقابل عمل:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Hamari Duniya

بابر پور سے آپ ممبراسمبلی گوپال رائے نے اپنے دور میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا رپورٹ کارڈ جاری کیا

Hamari Duniya

اوج فلک شکشا سینٹر کے طلبہ نے نمایاں نمبرات حاصل کئے، ہماری صدا ٹرسٹ نے بچوں کو سرٹیفیکٹ و میڈل سے نوازا

Hamari Duniya