چنئی،24 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل)ا دراوڑ منیٹر ا گژگھم (ڈی ایم کے) کے ساتھ بروز ہفتہ 24فروری کو چنئی انا اریوالئم میں سیٹ تقسیم کے تعلق سے ڈی ایم کے سیٹنگ پینل سے دوسرے دور کی بات چیت ہوئی۔ جس کی قیادت ڈی ایم کے پارٹی کے ریاستی خزانچی اور سابق مرکزی وزیر ٹی آر بالو کررہے تھے۔ میٹنگ میں پینل اراکین کے ساتھ ڈپٹی جنرل سکریٹریان آئی پریاسوامی، ڈاکٹر کے پون موڈی،اے راجہ، پروپگینڈہ کمیٹی سکریٹری ترچی سوااور کڈلور ایسٹ ڈسٹڑکٹ سکریٹری ایم آر کے پنیر سیلوم موجود تھے۔
اسی طرح انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین کی قیادت میں آئی یو ایم ایل سیٹ شیئرنگ کمیٹی کے اراکین تمل ناڈو اسٹیٹ جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر، ریاستی خازن راما ناڈ ایم ایس اے شاہ جہاں، قومی سکریٹری آمبور ایچ عبدالباسط،ریاستی سکریٹری آدوترائی اے ایم شاہ جہاں ڈی ایم کے پارٹی کی سیٹ شیئرنگ کمیٹی میٹنگ میں شریک رہے۔دوسرے دور کی بات چیت کے اختتام میں ڈی ایم کے پارٹی نے انڈین یونین مسلم لیگ کو راماناتھا پورم لوک سبھا حلقہ الاٹ کیا ہے۔ بات چیت مکمل ہونے کے بعد ڈی ایم کے صدر و تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر کے اے ایم قادرمحی الدین نے سیٹ تقسیم معاہدے پر دستخط کیا۔
اس موقع پر ڈی ایم کے پارٹی آرگنائزنگ سکریٹری آر ایس بھارتی، ہیڈ کوارٹر سکریٹری درائی مگم خواجہ اور ایم ایس ایف قومی جنرل سکریٹری ایس ایچ محمد ارشد موجود تھے۔