9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

افسوس ناک:آئی ٹی بی پی جوانوں کی بس کھائی میں گری،6جوان شہید

سری نگر:جموں و کشمیر کے چندن واڑی میںمنگل کو ایک بڑا حادثہ ہوگیا۔ یہاں امرناتھ یاترا ڈیوٹی میں مصروف آئی ٹی بی پی جوانوں کو لے جارہی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں 6 جوان شہید ہو گئے۔ جبکہ کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں ہوائی جہاز سے ایئر لفٹ کرکے سری نگر کے آرمی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بس آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو لے کر چندن واڑی سے پہلگام جا رہی تھی۔لیکن بس کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس کھائی میں جا گری۔ اس بس میں 39 فوج کے جوان سوار تھے۔ ان میں سے 37 جوان آئی ٹی بی پی کے تھے ، جب کہ 2 جموں و کشمیر پولیس کے تھے۔
چاندن واڑی پہلگام سے 16 کلومیٹر دور ہے۔ حال ہی میں امرناتھ یاترا ختم ہوئی ہے۔ ایسے میں اس یاترا میں تعینات سیکورٹی فورس کے اہلکار اپنے اپنے یونٹوں میں واپس جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فوجی بھی اپنی ڈیوٹی کر کے واپس جا رہے تھے۔ لیکن راستے میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس کھائی میں گر گئی۔ بس کافی نیچے ندی کے کنارے کھائی میں گری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 6 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔ زخمی جوانوں کو سرینگر کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ جو بس حادثہ کا شکار ہوئی ہے اس کے پیچھے آئی ٹی بی پی کی ایک اور بس، اس میں کمانڈو سوار تھے، جیسے ہی آگے والی بس حادثہ کا شکار ہوئی دوسری بس میں بیٹھے کمانڈو اترکر فوراً ریسکو مہم شروع کردیا۔

Related posts

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے دعویٰ سے کہرام نیویارک

Hamari Duniya

  انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے کے معاملے میں ہندوستان مسلسل پانچویں سال دنیا میں سرفہرست

Hamari Duniya

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماس میڈیا کی سلور جوبلی تقریب، ذرائع ابلاغ کے میدان میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینے پر زور

Hamari Duniya