23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
دہلی

صحت کے میدان میں بنائیں کیریئر، ویژن 2026 آپ کو فراہم کررہا ہے موقع

نئی دہلی،06 جون(ایچ ڈی نیوز)۔

جامعہ نگرواقع ویژن2026 کےلیے آئی ایس ٹی سی سینٹر نے ایک سالہ اے این ایم نرسنگ کورس میں داخلے کا اعلان کر دیا ہے ، دسویں پاس طلبا یکم جون سے 15 جولائی تک آن لائن www.istcenter.in رجسٹر سکتے ہیں ۔

پروگرام کو آرڈینٹرمحمد ابوذرنے بتایا کہ داخلہ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کلاسیز 15 جولائی کے بعد شروع ہو جائیں گی ۔ سبھی طلبا کو الشفا ہاسپٹل میں 3 ماہ کی عملی ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سات برس میں آئی ایس ٹی سی سینٹر سے نرسنگ کی ٹریننگ لیکر 200 سے زائد بچے مختلف اسپتالوں میں کام کر رہے ہیں ۔ تعلیمی سال 2023-24 کے لیے نرسنگ میں 35 سیٹوں پرداخلہ ہوگا ۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ اسایک سالہ کورس کو کرنے والے طلبا کے لیے صحت کے میدان میں بے شمارمواقع ہیں۔ 50 فیصد بچے برسر روزگار ہوگئے ہیں بقیہ بھی رفتہ رفتہ میدان میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

وژن 2026 کا سماج کے سبھی طبقوں کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے ،اس پروگرام میں بھی سبھی طبقات کے بچے بلا تفریق مذہب داخلہ لے سکتے ہیں ۔

Related posts

ڈاکٹر سیّد احمد خاں، محمد عارف اقبال اور حکیم عطاءالرحمن اجملی کو اعزاز سے نوازا گیا

Hamari Duniya

عام آدمی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے دہلی کانگریس صدر کی موجودگی میں کانگریس کا دامن تھاما

Hamari Duniya

فلم’آدی پورش‘میں بھگوان رام، ماں سیتا اوربجرنگ بلی کی توہیں، کیا معافی مانگے گی بی جے پی

Hamari Duniya