Israeli soldiers killed
نئی دہلی: اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران العدیسہ میں اسرائیلی فوج اورحزب اللّٰہ میں جھڑپ ہوئی ہے جس سے 8 اسرائیلی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے ہلاک اور زخمیوں کو لانے کیلئے ہنگامی آپریشن کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے آج صبح بیروت پر کم از کم 14 مرتبہ بمباری کی ہے، اسرائیلی فوج کی بمباری سے قبل شہریوں کو علاقوں سے 500 میٹر دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔
Israeli soldiers killed
لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں صبح سے تقریباً 100راکٹ داغے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے داغے جانے والے راکٹوں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ حزب اللّٰہ کی جانب سے لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جس کے بعد صہیونی فوجیوں کی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی کا ہیلی کاپٹر اپنے فوجیوں کو ریسکیو کررہا ہے اور صہیونی فوجی زخمیوں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر میں منتقل کررہے ہیں۔لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں صبح سے تقریباً 100راکٹ داغے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے داغے جانے والے راکٹوں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیل کو پیچھے دھکیل دیا:حزب اللہ
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کو پیچھے دھکیل سکتی ہے۔ اس کے پاس کافی وسائل موجود ہیں۔حزب اللّٰہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کے پاس اسرائیل کو پیچھے دھکیلنے کےلئے کافی جنگجو، ہتھیار اور گولہ بارود موجود ہیں۔انہوں نے جنوبی لبنان کے اس علاقے میں صحافیوں سے بات کی جو اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا تھا۔محمد عفیف نے کہا، ’ہم دشمن کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ یہ صرف پہلا مرحلہ ہے، خدا کے فضل سے اپنے وطن کے لیے خون اور جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ جو کچھ مرون الراس اور دیگر علاقوں جیسے عودیسہ میں ہوا ہے، وہ صرف ایک معمولی کارروائی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی فضائی برتری ’زمین پر نقصان میں بدل جائے گی۔