24.5 C
Delhi
July 19, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے فوجی انخلا مکمل کرے : لبنانی صدر جوزف عون

لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان سے انخلا کو مکمل کرائیں۔ جو 27 نومبر 2024 کے معاہدے کے مطابق اسرائیل کو 60 دنوں میں مکمل کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لبنانی صدر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے یہ بات انتونیو گوتریس سے ملاقات میں کہی ہے اور انہیں اس جانب بھی متوجہ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ جو لبنان کی خودمختاری کے بھی خلاف ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ‘ اقوام متحدہ کو اپنی پوری کوششیں لگانی چاہییں تاکہ اسرائیل فوجی انخلا مکمل کرے اور طے شدہ تاریخ کے اندر مکمل کرے۔ انہوں نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبان پر قبضے کو جاری رکھا ہوا ہے اور لبنان کے علاقے میں آپریشن بھی کر رہی ہے جو اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

Related posts

ایران کے وزیرخارجہ نے قطر میں حماس کے سربراہ سے کی ملاقات

Hamari Duniya

بھارت چین کے ساتھ باہمی احترام اورمفاد پر استوار ہو: جے شنکر

Hamari Duniya

نیپال میں جیت کی جانب بڑھ رہا ہے حکمراں کانگریس اتحاد

Hamari Duniya