30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ شہید نہیں ہوئے، ایرانی میڈیا کا دعویٰ 

بیروت،28 ستمبر: جمعہ کی شام اسرائیل نے جنوبی لبنان میں میزائل حملے کے بعد دعویٰ کیاکہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ بعض رپورٹوں میں ان کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا۔ لیکن اب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں، اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم حزب اللّٰہ کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا نے لبنان میں اپنے نمائندے کے ذرائع کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کی شام کیے گئے اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کی قیادت کا کوئی بھی شخص شہید نہیں ہوا، اسرائیل اپنے مزموم مقاصد میں ناکام رہا۔

اس سے پہلے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے سید حسن نصراللّٰہ اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے 15 میزائل فائر کیے تھے جن سے 6 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔ 

لبنانی میڈیا نے ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور 76 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے سے کچھ دیر پہلے اسرائیل نے امریکا کو آگاہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے بیروت حملے کو بڑے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کا دورہ مختصر کردیا، لبنان میں ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے اسرائیلی حملہ کشیدگی میں اضافے کا خطرناک کھیل اور قابل سزا جرم ہے، حماس نے بیروت پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

Related posts

ہندوستانی کمپنی کا جرات مندانہ قدم، غزہ اسپتال پر بمباری کے بعد اسرائیلی پولیس کی وردی بنانے سے انکار

Hamari Duniya

Cogito Media Foundation میڈیا کے فرائض او رمسائل پر خصوصی میٹنگ ،درجنوں صحافیوں کی شرکت، 6 نکاتی قرارداد منظور

Hamari Duniya

بھارت جوڑو یاترا خیر و خوبی کے ساتھ اختتام پذیر

Hamari Duniya