March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی فوج نے معصوموں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، 10 فلسطینی شہید، 100سے زائدزخمی

Israel Firing

مقبوضہ بیت المقدس،23فروری(ایجنسی)۔
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی ساری حدیں پارکردی ہیں۔اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے عمر رسیدہ شخص سمیت 10 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلوس میں گھس کر فائرنگ شروع کردی، جس 100 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ 7 زخمی فسلطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے اسرائیلی دہشت گردی کی شدیدمذمت کی ہے اور اسرائیل کو خطرناک صورتِ حال کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اس خطے کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال جنوری سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اور جب سے اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت بنی ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔صورتحال اس وقت اور دھماکہ خیز ہوگئی جب مقبوضبہ علاقہ میں اسرائیلی وزیراعظم نے مزید غیرقانونی یہودی بستیاں بسانے کا اعلان کردیا ہے۔

Related posts

روسی صدر پوتن نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کو نئے سال پر بھیجا پیغام، دنیا کو ہندوستان سے ہیں بڑی امیدیں

Hamari Duniya

دارالعلوم فیض محمدی کے احاطے میں 27/28 نومبر کو دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Hamari Duniya

مودی اور کیجریوال کی نورا کشتی نے دہلی کے مفادات کو فٹ بال بنادیا

Hamari Duniya