مقبوضہ یروشلم: اسرائیل کی راجدھانی یروشلم کے دو داخلی دروازوں پر ایک بعد ایک دو زور دار دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہوگئی ہے اور کم سے کم 18افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کچھ زخمیوں کی حالت سنگین ہے۔ان دھماکوں کا ہدف یروشلم میں قائم ایک بس اسٹیشن کو بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی پبلک سکیورٹی کے وزیر نے ان دھماکوں کو حملوں کا نام دیا ہے۔
دھماکوں میں زخمی ہونےو الے 18 افراد کی سرکاری طبی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ زخمیوں کی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ یروشلم سٹیشن کے خارجی دروازے کے قریب کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
دوسرا دھماکہ ایک بس سٹیشن کے نزدیک کو بس کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا۔ یہ دھماکہ بس سے تھوڑے فاصلے پر ہوا۔ اس دوران تین افراد زخمی ہو گئے۔یہ دھماکے کئی ماہ کی اس کشیدگی کا حصہ ہیں جو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاونز کے نتیجے میں جاری ہے۔