9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

اسلام نے سبھوں کے لئے تعلیم فرض قرار دیا ، پروفیسر سعید الرحمن قاسمی 

Jalsa

دھن گھٹا سنت کبیر نگر(عقیل احمد خان)۔ اسلام نے سبھوں کے لئے تعلیم فرض قرار دیا لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ تعلیم اور علم کواخلاقی اور انسانی اقدار کا پابند بنایا۔اسلام کی نگاہ میں اخلاقی اقدار اور انسانی ہمدردی کے جذبات سے عاری انسان کا علم نہ اس کے کسی کام کا ہے اور نہ ہی اس کے معاشرے کے کام کا مزکورہ باتیں تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ اسلامیہ منبع العلوم ناون خرد میں منعقدہ عظیم الشان اجلاس کے خصوصی مہمان پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن قاسمی لکھنؤ نے اپنے خطاب میں کہا۔  قاری محمد عمر استاذ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی جون پور نے قرآن مقدس کی تلاوت سے عظیم الشان اجلاس کا آغاز کیا پروگرام کی سرپرستی استاذ الاساتذہ مولانا عظیم اللہ قاسمی صدرات مفتی محمد یحییٰ قاسمی مدرسہ شاہی مرادآباد جبکہ نظامت کے فرائض مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی نے انجام دیا۔
اس موقع پر اراکین اجلاس عمید الزماں ، ابرار الحق ، محمد احمد سابق پردھان ناون خرد ، جاوید احمد ، حافظ عبد الحق، حافظ زبیر احمد ، مشتاق احمد ( وکیل) عبد الماجد ، محمد ساجد ، فھیم اختر ، ماسٹر عفان(گروجی) قاری عبد الحفیظ ، مولانا اسرا ر الحق حلیمی، ایچ ایم گرین سٹی لکھنؤ کے ڈائریکٹر سید حفیظ اللہ، سید شفیق اللہ ڈائریکٹر کوہ نور سٹی لکھنؤ سمیت پڑوسی اضلاع کے سرکردہ شخصیات ،اور علماء کرام نے مزکورہ اجلاس عام میں شرکت فر ما کر ہوئے عظیم الشان اجلاس کو ایک تاریخی اجلاس قرار دیا مفتی محمد یحییٰ قاسمی نے تمام شرکاء اجلاس خاص کر موضع کے اراکین اجلاس کو ہونے والے اجلاس کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی مفتی محمد یحییٰ قاسمی کی رقت آمیز دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Related posts

جامعہ خلفائے راشدین پورنیہ میں جشن یوم آزادی تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya

بلرام پور: خطرے کے نشان سے 58 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے راپتی ندی ، قومی شاہراہ بند

Hamari Duniya

بلرام پور: چار معصوم بہنیں دریا میں ڈوب کر ہلاک، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

عید الاضحیٰ کے دن، چار معصومین کے جنازے ایک ساتھ نانا کے گھر سے اٹھے:

Hamari Duniya