گھانا: اسلام قبول کرنے والی گھانا کی اداکارہ روس منڈ ایلڈ براو¿ن کا کہنا ہے کہ اب وہ چھوٹے اور جسم کے اجزا کے ظاہر ہونے والے لباس نہیں پہنیں گی۔ سوشل میڈیا پر اکوآپیمم پولو کے نام سے مشہور روس امنڈ کا کہنا ہے کہ مسلمان ہونے کے بعد ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایسے کپڑے پہنیں گی جس میں وہ مکمل جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔ وہ کہتی ہے کہ جسم ڈھانپنے والے کپڑے پہن کر بھی وہ گلیمرس ہی دکھائی دیں گی۔
اکوآپیم نے نو اگست کو اسلام قبول کرلیا تھا۔ وہ اپنے انسٹاگرام پیج پر کچھ تصاویر شیئر کرکے اپنے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی تھی۔ ان تصویروں میں انہیں لمبے گاو¿ن اور حجاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔
روس منڈ کا کہنا ہے میں بیشک کپڑوں میں اپنے پورے جسم کوڈھک لوں گی لیکن تب بھی میں گلیمرس ہی لگوں گی۔لوگوں کو اگرچہ ہی اس سے پریشانی ہوتی ہے۔
آکواپیم نے بدھ کو اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں انہوںنے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے نو سالہ بیٹے کی وجہ سے اسلام قبول کیا۔ میرے بیٹے کا باپ مسلمان ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے گھر والوں اور دوستوں کے خدشات کا بھی جواب دیا ہے ، جنہیں لگتا ہے کہ کسی نے انہیں گمراہ کیا ہے ، جس کی وجہ سے انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے
previous post