2.4 C
New York
مارچ 4, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

ایرانی میزائلوں نے تل ابیب کی فضا کو دھواں دھواں کردیا، ویڈیو منظر عام پر

تل ابیب

تل ابیب،04مارچ۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں اسرائیل کے شہر تل ابیب کو میزائل حملوں کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اطلاعات ہیں کہ منگل کے روز ایرانی افواج کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں میں کم از کم 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، متعدد گاڑیاں تباہ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ویڈیو

https://x.com/DuniyaHamari/status/2029167733552890071?s=20

خبر ایجنسی کے مطابق میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال اسرائیلی حکام کی جانب سے زخمیوں کی تعداد اور نقصانات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم خطے میں کشیدگی کے پیش نظر صورتِ حال بدستور سنگین بتائی جا رہی ہے۔

Related posts

ضرور پڑھیں: آپ کے ضرورت کی ہر خبر روزنامہ ہماری دنیا ای پیپر میں

Hamari Duniya News

کالا پیلیا کا بڑھتا قہر، آلودہ پانی بن گیا سنگین خطرہ

Hamari Duniya News

مرکزی یونین بجٹ: میں صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں کے لیے کئی اہم اعلانات

Hamari Duniya News