Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

ایران میں حجاب مخالف خاتون کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے، ہلاکتیں 9 ہو گئیں

Mahsa Amini

تہران(ایجنسی)
ایران میں حجاب مخالف خاتون مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد جاری پرتشدد مظاہرے اب خطرناک رخ اختیار کرچکا ہے۔ خواتین سڑک پر اترآئی ہیں، شہر شہر ہنگامہ ہورہا ہے، ایران میں حجاب پہننے کے سخت قانون کے باوجود خواتین حجاب اتار کر اور کئی جگہوں پر حجاب جلا کر مظاہرہ کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں پولیس کی حراست میں لڑکی کے ہلاک ہونے کیخلاف مظاہرے 20 شہروں تک پھیل گئے ہیں اور ان مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

Iran Protest
ایران میں حجاب مخالف پرتشدد مظاہرے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 16 سالہ نوجوان بھی شامل ہے جو مظاہرے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔مظاہرین واقعے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں، اس دوران جلاو¿، گھیراو¿ کے ساتھ مختلف سڑکیں بھی بلاک کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے تہران میں اسکارف نہ پہننے پر 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کو حراست میں لیا تھا، حراست کے دوران لڑکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی تھی۔

Related posts

روسی صدر پوتن نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کو نئے سال پر بھیجا پیغام، دنیا کو ہندوستان سے ہیں بڑی امیدیں

Hamari Duniya

ایران سے دوستی کے بعد عالم اسلام کو ایک اس ور اچھی خبر دینے والا ہے سعودی عرب، کروڑوں لوگ لیں گے راحت کی سانس

Hamari Duniya

امارات کے صدرکا شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑوں ڈالراضافی امداد کا اعلان

Hamari Duniya