نئی دہلی،15نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ایران کلچرہاوس نئی دہلی میں انجمن خطاطان ہند کے باہمی اشتراک سے خطاطی کا تیسرا دور شروع کیا جارہا ہے۔جس کی مدت تین ماہ ہوگی ۔اس میں ابتدائی اور ایڈوانس دونوں سطح کی خطاطی سکھائی جائے گی۔جس کے لئے فارم بھر نے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ خواہش مند حضرات ایران کلچرہاو¿س نئی دہلی میں 01123383233رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ خطاطی ایک بہترین اوراہم فن ہے۔ اس فن کے ماہرین کو دنیا نے بڑی قدرو اہمیت دی ہے اور فن خطاطی ، اسلامی تہذیب کا ایسا آئینہ ہے۔
انجمن خطاطان ہند کے صدر جناب انیس صدیقی نے کہا کہ اپنے ادب اور ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے فن خطاطی کا سیکھنا ضروری ہے ۔ تمام طلبہ وطالبات کے لئے ہماری کوشش رہتی ہے کہ اس فن کو سیکھیں اوراسے زندہ رکھیں اس کوسیکھنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔