0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Delhi دہلیTop News

اقرا انٹرنیشنل اسکول کا سالانہ تعلیمی و ثقافتی پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد

اقرا انٹرنیشنل اسکول

۔ مختلف میدانوں میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے طلبہ و طالبات کی شاندار تشجیع و تکریم
 ۔ اقرا انٹرنیشنل اسکول کے بچوں کی کارکردگی نہایت متاثر کن: پروفیسر مظہر آصف
 ۔ اقرا انٹرنیشنل اسکول بدرپور اسمبلی کا سب سے عمدہ اور بہتر اسکول ہے: کونسلر جیت پور
نئی دہلی،2فروری۔ اقرا انٹرنیشنل اسکول بدرپور کا سالانہ تعلیمی و ثقافتی پروگرام نہایت شان و شوکت اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات نے مختلف مفید، تعلیمی اور دل کو لبھانے والے پروگرام پیش کیے۔ اس موقع پر بدرپور اور جامعہ نگر کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بچوں کی صلاحیتوں اور ان کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا اور انہیں خوب سراہا۔ حاضرین نے طلبہ، اساتذہ، اسکول انتظامیہ اور ذمہ داران کی بھرپور ستائش کی۔یہ پروگرام اسکول کے ڈائریکٹر مولانا محمد اظہر مدنی کی صدارت میں منعقد ہوا، جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ پروگرام میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات میں مانو کے سابق چانسلر فیروز بخت احمد، شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے صدر مفتی عطاءالرحمن قاسمی، اتراکھنڈ حج کمیٹی و مدرسہ بورڈ کے سابق چیئرمین مولانا زاہد رضا رضوی، علاقہ جیت پور کی کونسلر محترمہ ہیما شری چندر وہرا، بسم اللہ مسجد کے امام مفتی محمد عمران قاسمی، مرکز القضاة انڈیا کے صدر مفتی افروز عالم قاسمی، بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر ممتاز عالم رضوی، معروف سماجی کارکن بلال احمد ندوی، مسلم مجلس مشاورت کے رکن سید تحسین احمد، جناب شمس الضحیٰ، وطن سماچار کے ایڈیٹر محمد احمد، نوشتہ¿ دیوار کے ایڈیٹر فہیم احمد مقیم سنابلی، ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔پروگرام کا آغاز آٹھویں جماعت کی طالبہ ادیبہ شاہین کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد پانچویں جماعت کی طالبہ سہریش اور ان کی سہیلیوں نے حدیث مع اردو و انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ مذہبی رواداری، انڈیا از مائی کنٹری، وومین اِن اسلام، ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مفید و اہم موضوعات پر تمثیلیے اور مکالمے پیش کیے گئے۔ اسی طرح طالبات کے ایک گروپ نے نہایت خوبصورت انداز میں ہندی ترانہ پیش کیا، جبکہ بعض طلبہ نے دیش بھکتی پر مبنی متنوع پروگرام پیش کیے، جنہیں سامعین نے بے حد پسند کیا اور بچوں کو ڈھیر ساری دعاو¿ں سے نوازا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی پروفیسر مظہر آصف، وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ، نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول مولانا اظہر مدنی کی سرپرستی میں مسلسل بہتر کارکردگی پیش کر رہا ہے، جس کا مظہر آج کا یہ پروگرام ہے۔ بچوں کے پروگرام، خصوصاً دیش بھکتی سے لبریز پیشکشیں، نہایت سبق آموز اور مو¿ثر تھیں، جن سے اساتذہ اور معلمات کی محنت واضح طور پر جھلکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول کا انفراسٹرکچر شاندار ہے اور یہاں کے اساتذہ و معلمات انتہائی قابل ہیں۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھیں، کیونکہ کامیابی کا واحد راستہ محنت ہے۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیہی علاقوں میں بوریہ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کی، مگر اللہ کی مشیت سے ایشیا کی ایک بڑی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بنے، لہٰذا طلبہ کو محنت اور اللہ پر توکل کرنا چاہیے۔بچے جس اعتماد کے ساتھ پروگرام پیش کر رہے تھے، اس پر وائس چانسلر محترم بار بار کہتے ہوئے سنے گئے کہ بچے غیر معمولی اعتماد کے ساتھ بول رہے ہیں اور یہی سب سے بڑی خوبی ہے۔ آپ نے نظامت کے فرائض انجام دینے والی بچیوں کے اعتماد اور یقین کی دل کھول کر تعریف کی اور انہیں خوب سراہا۔علاقہ جیت پور کی کونسلر محترمہ ہیما شری چندر وہرا نے کہا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول نہ صرف جیت پور بلکہ پورے بدرپور حلقے کا سرفہرست اسکول ہے۔ بچوں کی جانب سے پیش کردہ دیش بھکتی پر مبنی پروگرام لائقِ تحسین اور قابلِ تقلید تھا۔شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی کے صدر مفتی عطاءالرحمن قاسمی نے کہا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول میں عصری اور دینی تعلیم کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے، جو علاقے کے لوگوں کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ مذہبی رواداری، قومی ہم آہنگی اور امن و آشتی پر مبنی پروگرام قابلِ ستائش تھے۔مرکز القضاة انڈیا کے چیئرمین مفتی افروز عالم قاسمی نے کہا کہ وہ مولانا اظہر مدنی کے تعلیمی و رفاہی کارناموں سے بخوبی واقف ہیں اور یقیناً وہ تعلیم کے فروغ میں لائقِ تقلید خدمات انجام دے رہے ہیں۔مدرسہ بورڈ اتراکھنڈ کے سابق چیئرمین مولانا زاہد رضا رضوی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اقرا انٹرنیشنل اسکول ایک کالج اور یونیورسٹی کی شکل اختیار کرے گا، کیونکہ اس کے پیچھے مولانا اظہر مدنی کی انتھک محنت شامل ہے۔
مانو کے سابق چانسلر فیروز بخت احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی اقرا انٹرنیشنل اسکول آ چکے ہیں اور ہر بار یہاں آ کر کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ مولانا اظہر مدنی کی نگرانی میں چلنے والا یہ ادارہ تعلیم کے میدان میں قابلِ فخر کارنامے انجام دے رہا ہے۔بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور معروف صحافی نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا اظہر مدنی جیت پور جیسے پسماندہ علاقے میں متنوع تعلیمی و رفاہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ کی زیرِ نگرانی چلنے والے اس اسکول کا مستقبل نہایت تابناک ہے، کیونکہ یہاں بچوں کی تربیت درست انداز میں ہو رہی ہے، جس کی ایک جھلک ہم نے آج پیش کیے گئے پروگراموں کی صورت میں دیکھی۔اسکول کے ڈائریکٹر مولانا اظہر مدنی نے تمام حاضرین کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول کی بنیاد2012ءمیں رکھی گئی، اس وقت پورے علاقے میں کوئی قابلِ ذکر اسکول موجود نہیں تھا۔ الحمدللہ یہ اسکول تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور آپ کی دعاو¿ں سے روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ڈائریکٹر موصوف نے مزید کہا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کو عصری تعلیم اسلامی ماحول میں فراہم کی جائے، تاکہ وہ بڑے ہو کر اسلامی اقدار کو اپنے اندر محفوظ رکھیں، لوگوں کے استحصال سے بچیں، اچھے شہری بنیں، ڈاکٹر بنیں تو سماج کی خدمت کریں، امن و آشتی کے پیامبر ہوں اور وطن کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔اس پروگرام میں مزید جن حضرات نے خطاب کیا، ان میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث ہند کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا محمد شیث ادریس تیمی، ماس ہاسپٹل کے معروف سرجن ڈاکٹر محمد اسعد اصغر، امریکی ہاسپٹل کے سائنس داں وحیدالزماں صاحب، ادارہ کے کارکن مولانا محمد رئیس فیضی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔پروگرام کے اختتام پر تعلیمی سال25-2024ءمیں تمام کلاسوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تشجیع کی گئی اور مہمانانِ گرامی کے ہاتھوں انہیں شیلڈ اور سرٹیفکیٹس عطا کیے گئے۔ اسکول کی معلمات و اساتذہ کو بھی شیلڈ پیش کر کے ان کی تکریم کی گئی۔اس پروگرام کی نظامت آٹھویں جماعت کی دو طالبات نے انجام دی، اردو میں یسریٰ زاہد اور انگریزی میں علینہ نے نہایت خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض ادا کیے۔

Related posts

مدارسِ دینیہ قرآن و سنت کے محافظ : مولانا محمد مسلم قاسمی

Hamari Duniya News

انڈومان اور نکوبار کے جزائر کو "آزاد ہند” سے موسوم کرنے کی وکالت

Hamari Duniya News

سینٹرل پارک میں ’’اردو اساتذہ کا جشن‘‘ ادب اور ثقافت کا شاندار مظاہرہ

Hamari Duniya News