April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اقراء حسن کے بھائی ناہید حسن سمیت دو کاغذات نامزدگی منسوخ

Naheed Iqra Hassan

شاملی،29مارچ(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز).

ضلع الیکشن افسر ڈی ایم رویندر کمار سنگھ نے جانچ کے بعد، کیرانہ لوک سبھا سیٹ کے لیے 19 اپریل کو ہونے والی آئندہ ووٹنگ کے لیے ناہید حسن سمیت دو کاغذات نامزدگی منسوخ کر دیے۔ ان کاغذات نامزدگی میں نیا یہ دھرم سبھا کے امیدوار نشانت ساکن تیترو اور ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کے کاغذات نامزدگی شامل ہیں۔ کیرانہ لوک سبھا سیٹ کے لیے 15 امیدوار میدان میں ہیں۔ 30 مارچ کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا دن ہے۔ 19 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے لیے کیرانہ لوک سبھا سیٹ کے لیے کلکٹریٹ ڈی ایم کورٹ میں امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 20 مارچ سے شروع ہوا تھا۔ 26 اور 27 مارچ کو 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کے 25 سیٹ جمع کرائے تھے۔
واضح رہے کہ ایم ایل سے ناہید حسن ،انڈیا اتحاد کی لوک سبھا امید وار اقراء حسن کے بڑے بھائی ہیں ،جو کئی معاملات میں ضمانت پر ہیں ۔

Related posts

صدر پیوٹن کو جنگی مجرم کہنا آسان ہے لیکن یہ سب کیسے ثابت ہوگا؟

Hamari Duniya News

اتر پردیش میں بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کو زبردست حمایت دینے کے لیے عوام کا تہہ دل سے شکریہ: جاوید اشرف خان

Hamari Duniya

Retirement International Cricket: اس ملک کے قدآور کھلاڑی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

Hamari Duniya