22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
کھیل

آئی پی ایل 2024: پلے آف میں چنئی سپر کنگز کا دعویٰ مضبوط

Chennai IPL

چنئی ، 12 مئی : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کا 61 واں میچ اتوار کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور راجستھان رائلز (آر آر) کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ میں چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں راجستھان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔ جواب میں چنئی کی ٹیم نے 18.2 اوور میں پانچ وکٹوں پر 145 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔
اس میچ میں جیت کے ساتھ ہی سی ایس کے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ 13 میچوں کے بعد ٹیم کے سات جیت اور چھ ہار کے ساتھ 14 پوائنٹس ہیں۔ راجستھان کی ٹیم 12 میچوں میں آٹھ جیت اور چار ہار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹیم کے 16 پوائنٹس ہیں۔142 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان روتوراج گائیکواڑ اور راچن رویندرا نے سی ایس کے کو اچھی شروعات دی۔ دونوں نے پہلے تین اوورز میں 28 رنز بنائے۔ ٹیم کی پہلی وکٹ 32 کے سکور پر گری۔ راچن 18 گیندوں میں 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان رتوراج نے ڈیرل مچل کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور پاور پلے کے اختتام تک ٹیم کا سکور 50 سے تجاوز کر گیا۔
سی ایس کے کو دوسرا جھٹکا ڈیرل مچل کی شکل میں لگا۔ مچل 22 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ مچل کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے معین علی بھی 13 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد جلد آوٹ ہوگئے۔ شیوم دوبے، جو پچھلی چند اننگز میں بڑے رنز بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، بھی 11 گیندوں میں 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سی ایس کے کا پانچواں وکٹ رویندر جڈیجہ کی صورت میں گرا۔ جڈیجہ کو فیلڈنگ میں رکاوٹ ڈالنے پر آوٹ قرار دیا گیا۔ جڈیجہ نے 5 رنز بنائے۔ اس دوران کپتان رتوراج دوسرے سرے سے ثابت قدم رہے اور ٹیم کو جیت دلانے کے بعد واپس لوٹے۔ رتوراج نے 41 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 42 رنز بنائے۔
راجستھان کی جانب سے روی چندرن اشون نے 2 ، ناندرے برجر اور یوزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے راجستھان کی ٹیم نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 141 رنز بنائے۔ میچ میں راجستھان کی ٹیم کی بلے بازی خراب رہی۔ ٹیم کے بلے باز شروع سے ہی رنز بنانے کے لیے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ ٹیم کی جانب سے ریان پراگ نے 35 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 47 رنز بنائے۔ ریان کے علاوہ دھرو جورل نے 28 رنز بنائے ، یاشاسوی جیسوال نے 24 رنز بنائے ، جوس بٹلر نے 21 رنز بنائے ، کپتان سنجو سیمسن نے 15 رنز بنائے۔چنئی کی جانب سے سمرجیت سنگھ نے تین جبکہ تشار دیش پانڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

رونالڈ نے سعودی کلب النصر چھوڑنے سے متعلق دیا بڑا بیان

Hamari Duniya

اسٹنگ آپریشن کے بعد بھارتی کرکٹ میں کہرام،چیف سلیکٹر چیتن شرما نے دیا استعفیٰ

Hamari Duniya

ہاردیک پانڈیا اوران کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی راہیں جدا،بچے کی پرورش پر کہی یہ بات

Hamari Duniya