نئی دہلی ،08مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
وژن 2026 کے تحت خواتین کے حقوق اور ترقی کے لئے کام کرنے والی تنظیم ومن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر جامعہ نگر واقع اپنے صدر دفتر میں ایک مذاکرے اور اعزاز کا پروگرام منعقد کیا۔جس کے تھیم کا عنوان تھا “خواتین میں سرمایہ کاری کریں: ترقی کو تیز کریں۔اس کا مقصد خواتین کو معاشی مواقع کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر ان خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا جو معاشرے میں معاشی طور پر بااختیار بنے کے لیے نمایاں کام کر رہی ہیں ۔
تنظیم کی جنرل سیکریٹری شائستہ رفعت نے خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اہمیت پر گفتگو انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کو معاشی طور پر با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہم ان کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں، ان کی کاروباری تربیت کراتے ہیں، ان کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کرتے ہیں. ہمارا ماننا ہے کہ جب گھر میں خواتین مضبوط ہونگی تو معاشرہ ترقی کرے گا۔ٹویئٹ کی چیئرپرسن رحمت النساءنے اپنے صدارتی خطاب میں کہا” وومن ایجوکیشن اینڈ ایمپاورمنٹ ٹرسٹ (ٹوئٹ) ہمیشہ تمام اہم بین الاقوامی دن مناتا رہا ہے اور اس طرح اس نے خواتین کے عالمی دن کو نہ صرف منانے پر توجہ مرکوز کی ہے بلکہ معاشرے میں خواتین کو ان کی جرات مندانہ، غیر معمولی شراکت پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس بار عالمی یوم خواتین پر ہم نے اسی بات زور دیا ہے کہ عوام کو یہ بتایا جائے کہ “خواتین میں سرمایہ کاری کریں گے تو آپ ترقی کی رفتار کو تیز کریں گے۔اس موقع پر تنظیم کی نیشنل کو آرڈینیٹر ہدا، بھی موجود رہیں۔ صدف نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔