March 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماس میڈیا کی سلور جوبلی تقریب، ذرائع ابلاغ کے میدان میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینے پر زور

Media Seminar

نئی دہلی، 28 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

انٹرنیشل انسٹیٹیوٹ آف ماس میڈیا ( آئی آئی ایم ایم ) نے دہلی کے لاجپت بھون آڈیٹورئم میں اپنے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس سلور جوبلی تقریب کا عنوان “پناش” تھا۔ پناش دراصل تخلیقی صلاحیتوں اور اظہار جشن تھا، جس میں متنوع فنکارانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلباء کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لایا گیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی سپریم کورٹ کے نامور وکیل اور سنگھانیہ یونیورسٹی کے چیئرپرسن ایڈوکیٹ روی سنگھانیہ تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سنگھنیا یونیورسٹی اور آئی آئی ایم ایم کے درمیان اب تک ایک کامیاب تعاون رہا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ بہت ساری ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء کو میڈیا کی بہترین تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ آئی آئی ایم ایم کے صدر شری پرکاش بھگت نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام ذرائع ابلاغ کے میدان میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینے کے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس تقریب میں کلاسیکی اور جدید رقص، موسیقی اور ایک عصری ڈرامے کی بھی نمائش کی گئی جو میڈیا اور جعلی خبروں پر ایک طرح کا طنز تھا۔

Media اس موقع پر میڈیا انڈسٹری میں کامیابیاں حاصل کرنے والے سابق طلباء کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ انٹرنیشل انسٹیٹیوٹ آف ماس میڈیا ( آئی آئی ایم ایم ) دراصل دہلی میں واقع ایک اہم ادارہ ہے جو ذرائع ابلاغ اور رابطہ عامہ کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ جدید ترین سہولیات اور تجربہ کار فیکلٹی کے ساتھ، آئی آئی ایم ایم کا مقصد میڈیا کے پیشہ ور افراد اور کی اگلی نسل کو پروان چڑھانا ہے۔

Related posts

انڈونیشیائی علماءنے اسرائیلی مصنوعات وخدمات کے بائیکاٹ کا فتویٰ دے دیا

Hamari Duniya

مدرسہ خدیجة الكبرى گرلس کالج نوگڑھ میں ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث کی تشریف آوری،اعزازسے نوازا گیا

Hamari Duniya

اکھلیش یادو کا 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے متعلق بڑا اعلان

Hamari Duniya