6.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ہلدوانی میں بے قصور گرفتار شدگان کی قانونی امداد کی تیاری

Jamiat-Ulama-e-Hind
صدر جمعیۃ مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کے وفد نے ہلدوانی فساد اوربلڈوزرکے متاثرین سے ملاقات کی
پولس افسران کے سامنے بے جا گرفتاریوں پر اعتراض اور معاوضہ کا مطالبہ، متاثرین کی مدد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل

        نئی دہلی، 09 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔

جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی سربراہی میں فساد متاثرہ علاقہ کا جائزہ لینے کے لئے ہلدوانی پہنچا۔وفد نے محلہ اندرانگر،ملک کا باغیچہ اور لائن نمبر 17میں گھر گھر  جاکر لوگوں کی خبر گیری کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ واضح ہو کہ ہلدوانی کے بن بھول پورہ میں پہلے بلڈوزر پھر تشدد اور بے گرفتاریوں سے مقامی لوگ کافی متاثر ہیں، اب تک سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا چکاہے ، جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، متاثرہ علاقہ میں زیادہ تر لوگ غریب اور مزدور پیشہ ہیں ۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی ان حالات سے کافی فکر مند ہیں ، چنانچہ ان کی ہدایت پر مقررکردہ وفد زمینی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ہلدوانی میں دو روز سے خیمہ زن ہے ۔
آج جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے ا یڈیشنل ایس پی پرکاش چندر ،ایس ڈی ایم پریتیوش ورما اور تھانہ بن بھول پورہ آزاد نگر  کے ایس ایچ او نیگر بھاگونی  سے ملاقات کی اور بے جا گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ رمضان المبارک کی آمد ہے ، اس لیے لوگوں کو تفتتیش کے نام پر ہراساں نہ کیا جائے ، وفد نے فساد میں جلے او رلٹے ہوئے دکانوں، مکانوں اور گاڑیوں کے نقصان پر معاوضـہ کا مطالبہ کیا ، نیز جن لوگوں کے مکانات بلڈوزر ایکشن میں توڑے گئے ہیں، ان کی بازآبادکاری کی جائے ۔
مزید برآں جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے جمعیۃ علماء اتراکھنڈ کے سکریٹری عبدالقادر فارمر کی ہمراہی میں مقامی جمعیۃ کے ذمہ داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور متاثرہ لوگوں کی قانونی امداد و دیگر ضرورتوں کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ قانونی امداد پر اقدام کرنے کے لیے ہلدوانی کے معروف وکیلوں سے تبادلہ خیال کیا گیا بالخصوص بے قصور اور غریب افراد کی ضمانت پر توجہ مرکوز کرنے پر زوردیا گیا ۔ وکیلوں نے صدر جمعیۃ علماء ہند کے نام اپنی تحریر میں جمعیۃ کے زیر نگرانی بے قصوروں کی قانونی مدد پر اتفاق کیا ہے ۔
 آج جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا شعیب ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند،مولانا عالم گماٹ میوات،مولانا عبدالہادی او رمقامی جمعیۃ علماء سے عبدالقادر فارمرڈ، قاری عبدالمعید صدر شہر جمعیۃ علماء ہلدوانی ، مفتی عبدالباسط امام و خطیب مرکز مسجد بن جاران سمیت کئی اہم ذمہ دا ر شامل تھے ۔

Related posts

مشہور سیاحتی مقام پٹنی ٹاپ بنائی جارہی ہے ‘پھولوں کی وادی‘۔

Hamari Duniya

راہل گاندھی نے کرناٹک میں جیت کی اصلی وجہ بتادی

Hamari Duniya

یونیفارم سول کوڈ سے متعلق لائ کمیشن کا بڑا اعلان

Hamari Duniya